اٹک، اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا نوجوان ذہنی مریض نکلا

اتوار 8 فروری 2015 21:07

اٹک، اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا نوجوان ذہنی مریض نکلا

چھچھ اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 8فروری۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ہارون حضرو کا نوجوان بابر شاہ ذہنی مریض نکلا، کزن سے منگنی نہ ہونے کے بعد ایک سال سے نیم پاگلوں جیسی حرکتیں کر رہا تھا، کسی کالعدم یا دہشتگرد تنظیم یا گروپ سے کبھی تعلق نہیں رہا، والدصنوبر شاہ کراچی پورٹ میں ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیماری کی حالت میں گھر پڑا ہے، ایک بھائی لیاقت شاہ گاوٴں کی مسجد میں بچوں کو ناظرہ پڑھاتا ہے جبکہ دوسرا بھا ئی نزاکت شاہ پولیس کی نوکری چھوڑ کرکراچی میں فائر بریگیڈکے محکمہ میں ملازمت کرتا ہے، جے یو آئی کے بانی رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے قریبی دوست سید حسن شاہ آف ہارون نے اٹک کے معروف صحافی نثار علی خان کے استفسار پر بتایا کہ ہمارے گاوٴں سے تعلق رکھنے والے جس نوجوان بابر شاہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز کال کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے وہ خاندان کی کسی لڑکی سے عشق میں ناکامی کی بنا ء پر قریباً ایک سال قبل اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا تھا جس کے بعد اکثر اسے نیم پاگلوں جیسی حرکتیں کرتے دیکھا گیا، انہوں نے کہا کہ بابر شاہ کا خاندان انتہائی شریف ہے اور گھر کے کسی بھی فرد کے کسی بھی کالعدم یا دہشتگرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہے، بابر شاہ کا والد عرصہ دراز تک کراچی ڈرائی پورٹ میں ملازم رہا اور اب ریٹائرڈ منٹ کے بعد گھر میں بیمار پڑا ہے جبکہ ایک بھائی لیاقت شاہ محلہ کی مسجد میں بچوں کو قرآن مجید پڑھاتا ہے اور دوسرا بھائی محکمہ پولیس کو چھوڑ کر آج کل کراچی میں سرکاری نوکری بطور فائر مین کررہا ہے، ان کے چچا جان سید فرمان شاہ گورنمنٹ ہائی سکول حضرو میں علاقہ کے مشہور سکول ٹیچر ہیں اور ان کی شرافت کے سب معترف ہیں

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی