ضلعی سکرٹریٹ کے لئے بننے والے دو منزلہ عمارت میں ناقص میٹریل کے استعمال اور تعمیر میں سست روی کی وجہ سے تما م ضلعی محکموں کے بکھرے ہوئے دفاتر سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار

منگل 10 فروری 2015 13:18

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء)ضلعی سکرٹریٹ کے لئے بننے والے دو منزلہ عمارت میں ناقص میٹریل کے استعمال اور تعمیر میں سست روی کی وجہ سے تما م ضلعی محکموں کے بکھرے ہوئے دفاتر سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ عوام کو روز مرہ کے مسائل حل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہیں مذکورہ عمارت 2008میں ایم ایم اے کے دور حکومت میں کروڑوں روپے کے لاگت سے شروع ہوئی تھی تقریباً6سالوں سے مذکورہ عمارت نامکمل اور خستہ حال ہے اس حوالے سے الفتح ھنگو یونین آف جرنلسٹس اور اورکزئی کے سینئر صحافیوں نے عوامی شکایات پر ضلعی سکرٹریٹ بلڈنگ کا دورہ کیا معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈ سے بننے والا ضلعی سکرٹریٹ کا دو منزلہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہیں ناقص میٹریل کے استعمال کے وجہ سے عمارت کے چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں تھوڑی سے بارش سے عمارت کی چھتیں ٹپکنے لگتی ہیں اور اب و نقاص کا صحیح انتظام نہ ہونے کی وجہ سے چھتوں اور دیواروں میں بننے والے دراڑوں کے ذریعے پانی اندر گھس جاتا ہے جس کی وجہ سے عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ہے اور رہنے کا قابل نہیں ہے ضلعی سکرٹریٹ کا عمارت کے دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ھنگو کے تما م محکموں کے دفاتر اب بھی بکھرے پڑے ہیں جس کی وجہ سے دوردراز علاقوں میں الگ الگ دفاترکی وجہ سے ھنگو کے عوام کو روزمرہ کے مشکلات حل کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ اکثر محکموں کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ان کا عملہ عدم تحفظ کا شکار ہو کر دفاتر بند کر دیتے ہیں اور صحیح طریقے سے ڈیوٹی انجام دینے سے قاصر ہوتے ہیں جبکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے محکموں میں افسران نہ ہونے کی وجہ سے اور دفاتر میں فاصلوں کی وجہ سے دھکے کھاتے ہیں مذکورہ بلڈنگ کو 2008میں ایم ایم اے کے دور حکومت میں کروڑوں روپے کے فنڈ سے شروع کیا تھا جس کی بنیاد سابق ضلع ناظم ھنگو غنی الرحمان مرحوم نے رکھا تھا اس کے باوجود ابھی تک عمارت کو مکمل نہ کرنا اور ابھی تک ضلعی محکموں کے دفاتر کو سکرٹریٹ بلڈنگ کو شفٹ نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے اگر ضلع ھنگو کے تمام محکموں کے دفاتر ایک ہی جگہ پر کروڑوں روپے سے بننے والے اس سکرٹریٹ میں شفٹ ہو جائے تو ھنگو کے عوام کے مسائل ایک ہی جگہ پر حل ہو ں گے اور تمام دفاتر کی تحفظ اور سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گی کیونکہ تمام دفاتر کے ایک جگہ ہونے سے سیکیورٹی فراہم کرنے میں حکومت کو اسانی ہو گی سروے کے دوران پتہ چلا کہ عمارت کی تعمیر میں بڑی پیمانے پر ناقص میٹریل کا استعمال ہوا ہے اور خورد برد کا امکا ن بھی ہے اس لئے اس کے ٹھیکہ دار اور متعلقہ محکمے کے خلاف نوٹس لیکر انکوائری کرنے کی ضرورت ہیں ضلعی سکرٹریٹ میں تما م دفاتر کو منتقل کرنے سے دفاتر بھی فعال ہو جائیں گے ضلع ھنگو کو ترقیاتی اور ماڈل ضلع بنانے کے لئے تمام دفاتر کو ضلعی سکرٹریٹ کو منتقل کیا جائے تاکہ ھنگو کے عوام کے مسائل صحیح معنوں میں حل ہوں ضلعی سکرٹریٹ ھنگو میں سرکاری افسران کے لئے رہائش گاہوں کے سہولت بھی موجود ہیں اور ان کے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر پر کام بھی شروع ہے کا م کا جائز ہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ھنگو نے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو سمیت سٹاف کے ہمراہ دورہ کر کے ضلعی سکرٹریٹ کا معائنہ کیا انہوں نے پرانے ریونیو ڈیپارڈ منٹ دفتر کے مرمت کے لئے لاکھوں روپے فنڈ بھی منظور کیا جس پر جلداز جلد کام شروع ہو گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ھنگو عبدلغفور نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور ترقیاتی کا موں میں غفلت ،کوتاہی ،کرپشن کرنے والے ٹھیکہ داروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکر سخت قانونی کاروائی کی جائی

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط