چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی فلپائنی پارلیمنٹ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 11 فروری 2015 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں فلپائین کے دارلحکومت منیلا پہنچ گئے جہاں انہوں نے فلپائین کی پارلیمنٹ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے لئے کی گئی کوششوں پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔

سہ ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں وفد گزشتہ دنوں فلپائین کے دارلحکومت منیلا پہنچا تھا ۔ اس اہم دورے میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر جہانگیر بدر ، سینیٹر سیف اللہ مگسی کے علاوہ سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی چیئر مین سینیٹ کے ہمراہ ہیں ۔چیئر مین سینیٹ نے بدھ کے روز منیلا میں فلپائین کی سینیٹ کے صدر فرینکلن ایم ڈریلن اور ایوان نمائندگان کے سپیکر ملیسیانوں بیلمونٹے جونئیر سے ملاقاتوں میں پارلیمانی رابطوں میں مزید تیزی لانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

سہ ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں چیئر مین سینیٹ اپنے وفد کے ہمراہ آج ملیشیاء روانہ ہونگے ۔ چیئرمین سینیٹ نے فلپائین کی پارلیمنٹ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے صدر کی حیثیت رکن ممالک میں ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے سلسلے میں اتفاق رائے پیدا کرنے اور اس سلسلے میں ہونیوالے پیش رفت پر تفصیلی آگاہ کیا ۔

فلپائین نے بھی ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے سراہتے ہوئے پاکستان کے نقطہ نظر کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔ چیئر مین سینیٹ نے دونوں رہنماوٴں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی بعد ازاں پاکستانی وفد نے فلپائین کے ایوان نمائندگان کی کاروائی بھی دیکھی جس میں پاکستانی وفد کا بھر پور استقبال کیا گیا اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی