بند کریں
صحت صحت کی خبریںروزانہ 30منٹ ورزش کی عادت اپنا کر دل کے امراض اور شوگر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ‘ حکماء

صحت خبریں

وقت اشاعت: 18/02/2015 - 17:14:47 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 16:56:41 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 16:52:59 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 16:35:15 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 16:23:06 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 15:21:21 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 15:19:00 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 14:47:56 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 13:54:10 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 13:28:47 وقت اشاعت: 18/02/2015 - 12:35:35

روزانہ 30منٹ ورزش کی عادت اپنا کر دل کے امراض اور شوگر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ‘ حکماء

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عماروحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عارف رحیم، حکیم سید عمران فیاض، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم محمد عابد قصوری اور حکیم طاہر خاں نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں لوگوں کا آرام طلب لائف سٹائل دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے لہٰذا دل کے دورے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ طرز زندگی اور اپنے رہن سہن کا انداز تبدیل کی جائے ،مرغن کھانوں کے بجائے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنایا جائے اور ہر شخص روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کی عادت اپنا کر دل کے امراض اور شوگر سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

حکماء نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ عشویش ناک ہے کیونکہ گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں ایک کروڑ 73لاکھ افراد امراض قلب کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے اور اگر یہی صورت حال برقراررہی تو اگلے 15سال کے دوران دل کی بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ اڑھائی کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

18/02/2015 - 15:21:21 :وقت اشاعت