پشاور،صحت کااتحاد پروگرام ،پہلے مرحلے میں 46لاکھ سے زائد بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

جمعرات 19 فروری 2015 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) خیبر پختونخوا میں بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے لئے جاری" صحت کااتحاد پروگرام "کے پہلے مرحلے میں صوبے کے پچیس اضلاع میں مجموعی طور پر تقریبا 46لاکھ تیس ہزار بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو مقررہ ہدف کا تقریبا 90فیصد بنتاہے جبکہ باقی ماندہ ہدف کے حصول کیلئے بھی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنراور محکمہ صحت کے ضلعی افسران کو خصوصی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

اگلے چند دنوں میں باقی ماندہ دس فیصد ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ یہ دس فیصد کی تعداد اُن بچوں پر مشتمل ہے جو مہم کے دوراں اپنے گھروں یا مقررہ جہگوں پر موجود نہیں تھے ۔ تفصیلا ت کے مطابق تین دنوں پر محیط اس پہلے راونڈ کے دوراں ضلع ایبٹ آباد میں 178,043 بنوں میں 160,515 بٹگرام میں 81535 بونیر میں 182,346 چارسدہ میں 243,162چترال میں 16,559ڈی آئی خان میں 277,110 لوئر دیر میں259,782اپردیر میں 180,101 ہنگو میں106,709ہری پور میں179,815 کرک میں 120,821 کوہاٹ میں130,741کوہستان میں49,418 لکی مروت میں149,483ملاکنڈ میں115,809مانسہرہ میں 238,361 مردان میں354,782نوشہرہ میں251,260پشاور میں 667,690شانگلہ میں152,134صوابی میں156,972سوات میں304,099 اور ٹانک میں 70,894 بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ مواصلاتی نظا م میں خرابی کی وجہ سے ضلع تور غر سے حتمی رپورٹ ابھی تک مو صول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت پو لیو سے بچاؤ کا اگلہ مرحلہ اگلے مہینے کی 2 تاریخسے شروع ہوگا۔ مئی کے مہینے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے کل سات مرحلے ہونگے اوریہ بیک وقت فاٹا اور خیبر پختونخوا میں چلایا جا رہاہے۔ اس پروگرام کے تحت آئی ڈی پیز کے بچوں کو پو لیو اور دیگر نو مہلک بیماریوں سے بچا نے کیلئے خصوصی مہم چلائی جا ئینگی۔ اس سلسلے میں صوبے کے بارہ اضلاع, تین قبائلی ایجنسیوں اور دو بندوبستی علاقوں میں خصوصی ہیلتھ کیمپس بھی لگائے جائینگے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی