شام کے وزیر اعظم ڈاکٹر ایلل حلقی سے چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے اپنے وفد کے ہمراہ یہاں ملاقات،

سیدنئیر حسین بخاری کاپاکستانی عوام کی طرف سے شامی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

منگل 24 فروری 2015 22:38

دمشق (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) شام کے وزیر اعظم ڈاکٹر ایلل حلقی سے چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے اپنے وفد کے ہمراہ یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی و صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان شام کے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین معاشی منڈی ہے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت کوفروغ دینے سے اسلامی بھائی چارے میں بھی اور زیادہ اضافہ ہو گا‘دونوں ممالک کے عوامی منتخب نمائندوں کے روابط بڑھانے کیلئے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

چیئر مین سینیٹ سیدنئیر حسین بخاری نے پاکستانی عوام کی طرف سے شامی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شام کے وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو شام میں جاری ترقیاتی کاموں میں حصہ لینا چاہیے اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو شام کے سرمایہ کاروں کیساتھ معاشی و اقتصادی تعاون بڑھانے میں بھی کردار ادا کرنا چاہیے اور کہا کہ شامی عوام پاکستان عوام کیساتھ گہرے و مضبوط اسلامی رشتے میں منسلک ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے شام کی عوامی اسمبلی کے سپیکر جہاد الہام سے بھی ملاقات کی اور یقین دلایا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے جس سے خطے کی سلامتی اور امن کو خطرات لاحق ہیں ۔ شام کی عوامی اسمبلی کے سپیکر جہاد الہام سے ملاقات میں انہوں نے شام کی خود مختاری کی اہمیت کو سمجھنے اور شام میں جاری بحران کاایک سیاسی حل نکالنے کیلئے اس کی مدد کرنے پر زور دیا۔

سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم کی اپنے طور پر فیصلہ سازی کے حق کی حمایت اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ شام کی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ، خاص کرداعش اسلام کے اصل چہرے کو مسخ کر رہی ہیں ۔چیئر مین سینیٹ نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کئے گئے اقدامات کے بارے میں کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جاری ہے کہ پاکستان کی زمین ان تنظیموں سے پاک ہو جائے۔

سید نئیر حسین بخاری نے ممبر پارلیمان کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے پر امن اور سیاسی حل کے لئے پارلیمان کو مضبوط کرنے اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔شام کے سپیکر جہاد الہام نے پارلیمانی ڈپلومیسی کودرست طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا خطرہ ہے جس کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی