سوئی گیس سمیت شہریوں کے تمام بنیادی حقوق حکمرانوں نے غصب کر رکھے ہیں‘جن کی بازیابی کیلئے تحفظ حقوق کمیٹیاں ایک سال سے مسلسل احتجاج کر رہی ہیں ‘حکمران طبقات اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں

تحفظ حقوق کمیٹیوں کے رضوان کرامت ‘فیصل خالق‘محمد غفار ،سعید بٹ‘عبدالرؤف مغل اور دیگر کا کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعرات 26 فروری 2015 14:16

میرپور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سوئی گیس سمیت شہریوں کے تمام بنیادی حقوق حکمرانوں نے غصب کر رکھے ہیں‘جن کی بازیابی کیلئے تحفظ حقوق کمیٹیاں ایک سال سے مسلسل احتجاج کر رہی ہیں ‘حکمران طبقات اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں اسلئے تحفظ حقوق کمیٹیوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس ضمنی انتخابات میں ووٹ کا استعمال نہ کر کے حکمران طبقا سے نفرت کا اظہار کریں گی تمام شہری اپنے بنیادی حقوق کی بازیابی کیلئے احتجاجاًووٹ کا استعمال نہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار تحفظ حقوق کمیٹیوں کے رضوان کرامت ،چوہدری فیصل خالق،محمد غفار ،سعید بٹ،ندیم لاہوریا ،عبدالرؤف مغل،شہزاد بلو ،محمد زعفران ،قاضی ساجد ،قاضی شاہنواز ،راشد محمود،چوہدری محمد صدیق ،راجہ حامد ،مقصود احمد،ارشد محمود اور دیگر نے قاضی ساجد کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو میاں محمد ٹاؤن اور میرپور کے شہریوں کا کوئی احساس نہیں کہ وہ کس کرب اور مصیبت میں مبتلا ہیں ۔

آج ضمنی انتخابات میں پھر ووٹ کا لین دین شروع ہو چکا ہے پارٹیاں تبدیل کی جارہی ہیں اور سودے بازیاں عروج پر ہیں ۔لیکن عام شہری کی زندگی میں سوئی گیس ایک خواب،پینے کا گندہ پانی اسکا نصیب ،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اس کا مقدر،نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان نہ ہونے کے برابر ،نوجوانوں کو عزت دار روزگار مہیا کرنے کیلئے کسی بھی امیدوار اور پارٹی کے پاس کوئی واضح پروگرام موجود نہیں ،بجلی اتنی مہنگی کہ شہریوں کی پہنچ سے کوسوں دور ،سیوریج کا نظام درہم برہم ،دوسری طرف امیدواروں کی طرف سے سابقہ انتخابات کی طرح پھر طفل تسلیاں ،وعدے اور ہوائی اعلانات جاری ہیں ۔

ایسا کب تک جاری رہے گا ۔اب میرپور کے نوجوانوں کو اپنے آپ کو طویل جدوجہد کیلئے تیار کرنا ہوگا۔اپنے اندر حوصلہ اور جرا ت پیدا کرنی ہوگی۔اور اپنے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے تحفظ حقوق کمیٹیوں کی جاری بنیادی حقو ق کی تحریک کا حصہ بننا ہوگا اور اپنے حصے کا کردار دیانت داری سے ادا کرنا ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط