شاکر شجاع آبادی کے علاج معالجے کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے سپیشل میڈیکل بورڈ کی تشکیل

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ جنرل ہسپتال میں زیرعلاج معروف شاعر شاکرشجاع آبادی کے علاج معالجے کے لئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے- ترجمان کے مطابق اس بورڈ کے چیئرمین پرنسپل پوسٹ گریجوایت میڈیکل انسٹیٹیوٹ/لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ ہوں گے جبکہ پروفیسر خالد محمود ، پروفیسر آف نیوروسرجری، ڈاکٹر اطہر جاوید ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نیورولوجی میوہسپتال ، اسسٹنٹ پروفیسر نیورولوجی ڈاکٹر شاہد مختار ایل جی ایچ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر سعید صوبن سپیشل میڈیکل بورڈ کے ممبران میں شامل ہیں-

Your Thoughts and Comments