گلاکوما کا مرض دنیا میں نابینا پن کی دوسری بڑی وجہ ہے ،مرض سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،

دنیا بھر میں تقریباً 6کروڑ افراد آنکھوں کی خطرناک بیماری میں مبتلا ، تقریباً80لاکھ افراد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں گلاکوما کے عالمی دن کے حوالے سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہاسپیٹل راولپنڈی میں فریڈ ہالوز فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ماہرین امراض چشم نے کہا ہے کہ گلاکوما کا مرض دنیا میں نابینا پن کی دوسری بڑی وجہ ہے جس سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 6کروڑ افراد آنکھوں کی خطرناک بیماری گلاکوما میں مبتلا ہیں جبکہ تقریباً80لاکھ افراد گلاکوما کے باعث بینائی سے محروم ہو چکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارماہرین نے گلاکوما کے عالمی دن کی مناسبت سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہاسپیٹل راولپنڈی میں فریڈ ہالوز فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر پاکستان گلاکوما ایسوسی ایشن پروفیسر ناصر سعید ،پروفیسر ڈاکٹر فرح اختر ،ڈاکٹر محمود ،پروفیسر سوراتھ نورانی ،ڈاکٹر سائمہ جبیں ،ڈاکٹر شمع خان ،ڈاکٹر زاہد بٹ ،پراجیکٹ آفیسر فریڈ ہالوز فاؤنڈیشن مصطفی خان اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف آپتھالمالوجی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر واجد علی سمیت ایک سو سے زائد ڈاکٹرز اور شعبہ امراض چشم سے منسلک ماہرین نے آنکھوں کے مرض گلاکوما کی وجوہات ،بچاؤ ،احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے قبل پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف آپتھالمالوجی میں تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے 11مختلف اضلاع سے آپتھالمالوجسٹ نے شرکت کی اور گلاکوما کے مرض کے ابتدائی علاج کی تربیت حاصل کی ۔سیمینار کے شرکاء کو ماہرین نیگلاکوما کے مرض کے تازہ ترین اعداد وشمار سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں نابینا پن کی دوسری بڑی وجہ بننے والے مرض گلاکوما کے 60ملین مریض دنیا میں موجود ہیں جن میں سے 8.4ملین مریض بینائی سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ اگر مرض پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2020تک دنیامیں گلاکوماکے مریضوں کی تعداد 11.2ملین ہو جائے گی ۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ اس مرض میں مبتلا افراد کی اکثریت کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے جنہیں اس امر سے ہی آگاہی نہیں کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں یا انہیں بینائی کے مسائل لاحق ہیں ۔ماہرین نے اس موقع پر گلاکوما کے مریضوں کی تشخیص و علاج معالجے کے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت کی تجاویز کے مطابق طبی مراکز میں گلاکوما کی خصوصی نگہداشت سنٹرز کے قیام اور اس مرض پر قابو پانے کے لیے شعبے سے منسلک افراد کی تربیت کے اقدامات کو بھی ضروری قرار دیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط