عود کا دھواں دمّہ کے حملوں اور سانس کی بیماروں کا سبب بن سکتا ہے،سائنسی تحقیق

پیر 16 مارچ 2015 16:31

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سائنسی تحقیق کے نتائج میں خبردار کیا گیا ہے کہ عود کا دھواں دمّہ کے حملوں اور سانس کی بیماروں کا سبب بن سکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک دنیا بھر میں عود کے درآمدکنندگان میں سرِفہرست ہیں، اس کی خوشبودار دھونی مشرقِ وسطیٰ میں بہت مقبول ہے۔ابھی تک تو اس خوشبو پر محض رقم خرچ کرنے کا نقصان تھا۔

حالیہ تحقیقات نے خبردار کیا ہے کہ عود دمّہ کے حملوں اور سانس کی بیماروں کا سبب بن سکتا ہے، جس کے بعد معالجین اس کی دھونی کے صحت پر مرتب ہونے والے نقصان دہ اثرات پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔اعدادوشمار کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں لگ بھگ 95 فیصد عود جلایا جارہا ہے۔ سعودی شہری 2.6 ارب سعودی ریال سے زیادہ کی رقم اس تیز خوشبو کی خریداری پر خرچ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایسے لوگ جو اس خوشبو سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ماہرین نے انہیں خبردار کیا ہے کہ یہ خوشگوار مہک ان کے لیے سنگین خطرات کھڑے کرسکتی ہے۔ایک حالیہ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عود سلگانے سے بچوں میں دمّہ ہوسکتا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک جینیاتی قسم اس میں ملوث ہوسکتی ہے۔اس تحقیق میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ عودسلگانے اور مسلسل اس کی دھونی لینے سے ایک جینیاتی حساسیت پیدا ہوسکتی ہے اور کچھ بچوں میں دمّہ کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تحقیقات کے نتائج میں بیان کیا گیا ہے کہ ایسے بچے جن کے والدین عود سلگاتے تھے، ان میں دائمی دمّہ کے 36 فیصد زیادہ امکانات پائے گئے۔ جبکہ 64 فیصد بچوں کو ورزش کرتے وقت سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا۔یاد رہے کہ اگست 2013ء میں ہونے والی ایک اور تحقیق میں متحدہ عرب امارات میں عود کی خوشبو کے استعمال کو تقریباً خطرناک قرار دیا گیا تھا۔ اس تحقیق کے مطابق گھر کے اندر اس خوشبو کی دھونی سے فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے، جو پھیپھڑوں کی سوزش کا باعث بن سکتی ہے۔

صورتحال اس وقت بدترین ہوجاتی ہے، جب عود کے کچھ تاجر اپنے گاہکوں کو دھوکہ دینے کے لیے اس میں سیسے کی ملاوٹ کردیتے ہیں تاکہ اس کے وزن میں اضافہ ہوجائے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح یہ صحت کے لیے انتہائی حد تک خطرناک ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیسہ ایک زہریلا مادّہ ہے، جو انسانی جسم میں نقصانات اور اعصاب کی سوزش یا فالج، پیٹ میں درد اور خون میں زہریلے پن کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عود کی دھونی دینے کا دورانیہ اہمیت کا حامل ہے، چاہے اس میں سیسے کی مقدار مختصر ہی کیوں نہ ہو، اس لیے کہ یہ جسم میں اکھٹا ہوکر دائمی زہریلے پن کا سبب بن سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی