ڈاکٹرز جدید طبی تحقیق اور عصری رجحانات سے خود کو باخبر رکھیں تاکہ احسن انداز میں دُکھی انسانیت کی خدمت کرکے اپنے مقدس پیشے کا حق ادا کریں، حکومت ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کریگی

خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفرسید کا تقریب سے خطاب

بدھ 18 مارچ 2015 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء )خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفرسید نے ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ جدید طبی تحقیق اور عصری رجحانات سے خود کو باخبر رکھیں تاکہ احسن انداز میں دُکھی انسانیت کی خدمت کرکے اپنے مقدس پیشے کا حق ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں گرینڈ ڈاکٹرز الائنس کے نو منتخب کابینہ کے حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ طب انتہائی مہذہب پیشہ ہے اور اس پیشے سے وابستہ ماہرین ذہین اور قابل احترام ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا اس صوبے کے ڈاکٹر قابل اور محنتی ہے اور انہیں صوبے کے طبی ماہرین پر بجا طور پر فخر ہے۔ وزیر خزانہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کی صوبے بھر میں اہمیت ہے کیونکہ یہ ادارہ مریضوں کے بوجھ اُٹھانے اور ایمرجنسی میں بہتر خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ مریضوں کا بہتر انداز میں خدمت کرنے کے لئے ہسپتالوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے پر توجہ دیں ۔ وزیر خزانہ نے نوجوان ڈاکٹروں کو خصوصی طور پر طب کے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے اور معاشرے کی بہتر انداز میں خدمت کرنے کی تلقین کی ۔ اُنہوں نے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ افہام و تفہیم اور جمہوری طریقوں سے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرکے ہنگاموں اور ہٹلر بازی کی حوصلہ شکنی کرے گا۔

وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ حکومت ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کریگی ۔ اُنہوں نے ڈاکٹروں کے لئے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے خصوصی اقدامات کر نے کا یقین دلایا ۔ وزیر خزانہ نے ہسپتال کو درپیش مسائل کے لئے پی سی ون کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔ قبل ازیں ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رضوان نے سپاسامے میں نئے ہاسٹل اور ہیڈبرج کی تعمیر ، ٹی ایم اوز کے وظیفے میں اضافے اور سروس سٹرکچر کا مطالبہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط