تعلیم اور صحت ہمارے بنیادی شعبے ہیں،ان شعبوں پر صحیح توجہ دیکر ہی ہم صحیح سمت گامزن ہوسکتے ہیں،حاجی عبدالمالک کاکڑ

جمعہ 20 مارچ 2015 17:18

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جمیعت علماء اسلام کے رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن حاجی عبدالمالک کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت ہمارے بنیادی شعبے ہیں،ان شعبوں پر صحیح توجہ دیکر ہی ہم صحیح سمت گامزن ہوسکتے ہیں،غیرحاضر ی کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اْٹھانے کی ضرورت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے پشین میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر نصیب اللہ خان ترین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر محمد حسن کاکڑاور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر منجمنٹ سید نوراللہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایم پی اے حاجی عبدالمالک کاکڑ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر نصیب اللہ خان ترین کو تحصیل برشور اور تحصیل کاریزات کے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کو درپیش بنیادی مسائل ،اَدویات اور سٹاف کی حاضری کے حوالے سے اَگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او نے اْنہیں اس سلسلے میں ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے اْٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالمالک کاکڑ نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے مسائل کو ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، محکمہ صحت سے وابستہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا کردار ہمارے معاشرے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے،اْ نہوں نے کہا کہ طب کے شعبے سے منسلک ڈاکٹروں ، لیڈی ڈاکٹروں اور سٹاف کی غیرحاضری سے غریب عوام متاثر ہورہی ہیں۔

ہمیں غیرحاضری کے رجحان کو ختم کرتے ہوئے اپنے اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے بروقت اور حقیقی بنیادوں پر اقدامات اْٹھانے کی ضرورت ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ضلع پشین صوبے کا ایک ماڈل رول ضلع ہے لیکن اس وقت ضلع میں ڈاکٹرں کی اَڑتالیس پوسٹیں خالی ہیں ۔ڈاکٹروں کی کمی کے باعث ہمارے عوام کوسخت مصائب اور مشکلات کا سامناہیں،انہوں نے کہا کہ علاقے کے ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت سمیت محکمہ صحت سے منسلک تمام مراکز کو فعال بناکر اسے عوام کے علاج معالجے کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے،برشور اور کاریزات سمیت ضلع کے صحت کے مراکز اور ہسپتالوں میں اَدویات کی فراہمی یقینی بنانے، سٹاف اور مشینری کی کمی دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے بات کی جائیگی۔

اْنہوں نے کہا کہ ضلع پشین ایک وسیع وعریض اور گنجان اَبادی پر مشتمل علاقہ ہے لیکن ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے بے شمارمسائل اور کم وسائل کے باوجود ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین کو فعال بنانے اورعوام کو صحت کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے جواقدامات اْٹھائے گئے ہیں وہ ایک مستحن قدم ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر معاشرے میں مسیحا کی حیثیت رکھتا ہے ڈاکٹروں کو اپنی جائے تعیناتیوں پر فرائض کی منصبی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت سے اجتناب برتنی چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی