فیصل آباد، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں تین روزہ شوگر کین ٹریننگ پروگرام “ کا آغاز

منگل 24 مارچ 2015 23:26

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے تعاؤن سے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں تین روزہ شوگر کین ٹریننگ پروگرام “ کا آغاز ہو گیا،ٹریننگ پروگرام میں رانا ذوالفقار علی ڈائریکٹر تحقیقاتی ادارہ کماد، ڈاکٹر محمد افضل شوگر کین سپیشلسٹ ، خلیل احمد کھیڑاکوارڈینیڑ شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، مراد علی بھٹی پاکستان سوسائٹی آف شوگر کین ٹیکنالوجسٹ اورڈاکٹر عبدالحفیظ ترقی پسند کاشتکار کے علاوہ شوگر ملزکے نمائندگان اور کماد کے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ ) نے کہا کہ چینی کی قلت کے خاتمہ اور اقیمت میں کمی کے لیے کماد کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنا کرکماد کی فصل سے منافع حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ کاشتکار کی اولین ترجیح منافع کا حصول ہی ہے اور اس کے لیے جوش کے ساتھ ہوش سے عمل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کماد کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کئے بغیر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے اوریہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے ۔ کماد کے کاشتکار اگر زمین کی تیاری، بیج کا انتخاب ، وقت کاشت ، کھادوں و آبپاشی کا استعمال ، جڑی بوٹیوں ،بیماریوں وکیڑوں کا انسداد ،باکفایت اور بروقت کریں تو فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کرکے نہ صرف خود منافع کما سکتے ہیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد نہ صرف کاشتکاروں کو فنی رہنمائی فراہم کرنا ہے بلکہ ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے شوگر ملز مالکان اور کاشتکاروں کی باہمی مشاورت سے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے تاکہ مڈل مین کے کردار کو ختم کیا جاسکے اور ایک جدید پیداواری ٹیکنالوجی وضع کی جاسکے تاکہ کاشتکار اور شوگر ملز مالکان میں سے کوئی بھی نقصان میں نہ رہے۔اس موقع پر ٹریننگ سیشن میں محمد اخلاق مدثر، نعیم فیاض، ڈاکٹر عبدالشکور، محمد منیر، ملک ضیاء اللہ اور ڈاکٹر ظہیر احمد نے کماد کے پیداواری عوامل پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں شرکاء کو شوگر کین فارم کا دورہ کروایا گیا

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط