اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے ’ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، طبی ماہرین
بدھ 25 مارچ 2015 12:52
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)سائنس دانوں نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو بار بار اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرتے ہیں، ان کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔یورپین جرنل آف انڈوکرینالوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں برطانیہ میں دسیوں لاکھ مریضوں کو تجویز کیے گئے ڈاکٹری نسخوں کا مطالعہ کیا گیا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ ادویات ذیابیطس پیدا کرتی ہیں، اس کے بجائے ہو سکتا ہے کہ انفیکشن اس بات کی علامت ہوں کہ مریض کو ذیابیطس لاحق ہونے والا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ اس بارے میں مزید کام کی ضرورت ہے۔اس تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ ذیابیطس کے 208,000 مریضوں کو ذیابیطس کی تشخیص سے کم از کم ایک برس پہلے کتنی اینٹی بائیوٹکس دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
اس کے بعد ان کا تقابل 816,000 ایسے ہم جنس اور ہم عمر مریضوں سے کیا گیا جو ذیابیطس کے عارضے میں مبتلا نہیں تھے۔ان میں سے تقریباً آدھے مریضوں کو تحقیق کے دورانیے میں کسی نہ کسی وقت اینٹی بائیوٹکس تجویز کی گئی تھیں۔
تحقیق کاروں نے معلوم کیا کہ کسی مریض میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے ذیابیطس درجہ دوم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یونیورسٹی آف پینسلوینیا کے ڈاکٹر بین بورسی اور ان کے ساتھیوں کا خیال ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کی وجہ سے آنتوں کے اندر موجود جراثیم میں آنے والی تبدیلیاں ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہیں۔آنتوں کی تہوں میں اربوں جراثیم پائے جاتے ہیں اور اینٹی بائیوٹکس ان میں سے بعض جراثیم کا صفایا کر سکتی ہیں۔انسانوں اور جانوروں میں کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نظامِ انہضام کے اس ’ماحولیاتی نظام‘ میں کی جانے والی تبدیلیاں ذیابیطس اور موٹاپا پیدا کر سکتی ہیں ڈاکٹر بورسی نے کہا: ’اینٹی بائیوٹکس کا بلاضرورت استعمال دنیا بھر میں پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے جراثیم میں مدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔ ہماری تحقیق اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کا بلاضرورت استعمال کس حد تک نقصان دہ ہے۔تاہم بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بار بار انفیکشن ہو جانا بھی اس بات کی علامت ہے کہ ذیابیطس کا آغاز ہونے والا ہے۔ مثال کے طور پر ذیابیطس کے مریضوں کو عام لوگوں کے مقابلے پر جلد اور پیشاب کے انفیکشن زیادہ ہوتے ہیں۔یونیورسٹی آف لنڈن کی پروفیسر جوڈی لنزی کہتی ہیں کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ ان میں سے کون سی چیز پہلے آتی ہے: ’یہ بہت بڑا اور مفید مطالعہ ہے جس میں ذیابیطس اور اینٹی بائیوٹکس کے درمیان تعلق جوڑا گیا ہے، لیکن فی الحال ہم یہ نہیں جانتے کہ اس میں مرغی کون سی ہے اور انڈا کون سا۔‘۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر