راولپنڈی میں 1067 ڈینگی ورکرز کی تقرری کے لیئے تمام ضروری کاروائی جلد از جلد مکمل کی جائے ‘ راجہ اشفاق سرور،

انسدادڈینگی کیلئے گزشتہ سال کے جذبے کی طرح تمام سرکاری محکمے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں ‘ صوبائی وزیر محنت کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرو رنے کہا ہے کہ انسدادڈینگی کے لئے گزشتہ سال کے جذبے کی طرح تمام سرکاری محکمے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں ، راولپنڈی میں 1067 ڈینگی ورکرز کی تقرری کے لیئے تمام ضروری کاروائی جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ لاروا کی تشخیص کا کام تیزی سے مکمل کیا جا سکے ۔

انہو ں نے یہ بات کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید کے ہمراہ ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری, طاہرہ اورنگزیب, مریم اورنگزیب ,پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل , ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال, پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کے صدر سردار نسیم, اراکین صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ, ثوبیہ ستی, پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع رالوپنڈی کے صدر سردار ممتاز , رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) پیرزادہ راحت مسعود قدوسی, ضیا ء اللہ شاہ, مرزا منصور بیگ , چوہدری ظفر , انتظامیہ اور دیگرمحکموں کے سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد رندھاوا نے ڈینگی کنٹرول پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس سلسلے میں اب تک ہونے والے کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ر اجہ اشفاق سرور نے کہا کہ راولپنڈی میں گزشتہ برس جس طرح تمام محکموں بالخصوص ہسپتالو ں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دن رات ایک کر کے ڈینگی پر قابو پانے اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر کے فعال کردار ادا کیا ۔

اسی طرح سال رواں کے دوران بھی ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیئے باہمی تعاون سے بنیادی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلا م آباد, راولپنڈی سٹی , کنٹونمنٹ بورڈز اور دیہی علاقوں سمیت راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں ڈینگ ی پر قاب وپانے کی کوششوں کو مربوط بنایا جائے اور اس سلسلے میں ہونے والے کام کی مسلسل جانچ پڑتال بھی کی جائے ۔

صوبائی سطح پر ہونے والے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں راولپنڈی کے تمام نجی ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی مریضو ں کے اعداد و شمار مرتب کرنے اور ان مریضوں کو متعلقہ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ریفر کرنے سے متعلق معلومات کی ترسیل کا فریضہ محکمہ آبپاشی کو سونپا گیا تاکہ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالو ں میں لائے جانے والے مریضوں کی صحیح تعداد کے بارے میں بھی ڈیٹا جمع کیا جاسکے۔

کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں 92 ملی میٹر بارشیں ہو ئی تھیں جبکہ رواں سال کے دوران اس ماہ میں اب تک 268 ملی میٹر بارشیں ہو چکی ہیں او رمزید بارشو ں کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ڈینگی لاروا کی پرورش کے لیئے موجودہ آب و ہوا اور موسم انتہائی سازگا رہیں اس لیئے ہمیں عوامی سطح پر بھرپو رکوششیں کر کے جس قدر ممکن ہو لاروا کو تلف کرکے ڈینگی مچھرو ں کی افزائش کا عمل روکنا چاہیے تاکہ ہمیں آئندہ کے مہینوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

چوہدری سرفراز افضل نے ڈینگی مائیکرو پلان پر فوری طور پر کام شروع کرنے پر زور دیا ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کے لیئے راولپنڈی اور اور حکومت پنجاب کا ماڈل بہترین ہے جس پر موثر عملدرآمد کے لیئے وفاقی دارالحکومت کے تمام ادارو میں باہمی رابطے کو فروع دیا جائے گا۔طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ہسپتالوں میں لائے جانے والے تمام مریضوں کا ریکارڈ مکمل حالت میں مرتب کیا جائے تاکہ اس امر کا اندازہ لگایا جاسکے کہ ڈینگی کے مریض کس علاقے سے زیادہ آ رہے ہیں․ دیگر محکمو ں کے افسران نے بھی ڈینگی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی