بند کریں
صحت صحت کی خبریںفیصد پاکستانی معدہ،68فیصد گلے کے امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف
متاثرین میں بچوں کی تعداد ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/03/2015 - 19:37:52 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 19:37:52 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 19:28:15 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 19:09:40 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 17:42:49 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 17:08:20 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 17:08:20 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 16:15:45 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 15:56:08 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 13:27:51 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 13:09:36

فیصد پاکستانی معدہ،68فیصد گلے کے امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

متاثرین میں بچوں کی تعداد میں اضافہ،دونوں امراض کے بڑھنے کی بڑی وجہ زہر آلود پانی کا استعمال ہے۔ماہرین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)صحت کے حوالے سے رپورٹ شائع کرنے والے عالمی شہرت یافتہ ای میگزین ”مائی ہیلتھ“ نے اپنے تازہ شمارے میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں بچوں،خواتین ،بزرگوں سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد معدہ اور گلے کے شدید امراض میں جکڑی جا رہی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 88فیصد پاکستانی معدہ کی مختلف مگر شدید بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ68فیصد افرادگلے کے امراض میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ میں انتہائی قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس میں سکول جانے والے 8 سے 12 سال کے بچوں میں معدہ کی بیماریوں کو سب سے خطرناک قرار دیا گیا ہے جو آئندہ 15سالوں میں مختلف امراض کی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں امراض کے بڑھنے کی بڑی وجہ زہر آلود پانی کا استعمال ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک کا انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

29/03/2015 - 17:08:20 :وقت اشاعت