سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

جمعرات 28 مارچ 2024 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سرکاری وصولیوں/ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ 2024 ءکو برانچیں کھلی رہیں گی۔ ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ آلٹر نیٹ ڈیلیوری چینلز (اے ڈی سی) اوور دی کاؤنٹر سہولت (او ٹی سی) کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے30 مارچ ہفتہ اور 31مارچ 2024 اتوار کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں سہ پہر 4بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید برآں میسرز نفٹ (NIFT) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کے تمسکات (instruments) کی اسی دن کلیئرنگ/ سیٹلمنٹ یقینی بنانے کے لیے 30 مارچ ہفتہ اور 31مارچ 2024 ءاتوار سہ پہر 4 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے۔

(جاری ہے)

ٹیکس وصولیوں کے spill over کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے بینک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومتی وصولیوں سے متعلق کوئی بھی انسٹرومنٹ، جو مذکورہ دفتری اوقات میں جمع کرایا جائے گا، اسے برانچ کے کاؤنٹر پر نمٹایا جائے گا، اور اس کا اندراج 31 مارچ 2024ء کی مذکورہ خصوصی کلیئرنگ کی تاریخ میں کیا جائے گا۔

بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس وقت تک اپنی متعلقہ برانچوں کو30 اور 31 مارچ 2024 ء کو کھلا رکھیں گے، جب تک نفٹ کی جانب سے حکومتی ٹرانزیکشنوں کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لئے ضروری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی