جنرل ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل

منصوبے پر 20لاکھ روپے لاگت آئی، واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک گھنٹے میں دو ہزار گیلن تک پینے کا صاف پانی فراہم کرے گا ایل جی ایچ کے ماحول کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام خالی جگہوں پر پودے اور گھاس لگائی جائے گی ‘ پرنسپل پی جی ایم آئی انجم حبیب وہرہ

جمعہ 3 اپریل 2015 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) جنرل ہسپتال میں مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نے کام شروع کردیا۔ انجمن بہبودی مریضاں کے مالی تعاون سے مکمل ہونے والے اس منصوبے پر 20 لاکھ روپے لاگت آئی۔ مذکورہ واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک گھنٹے میں دو ہزار گیلن تک پینے کا صاف پانی فراہم کرے گا۔

یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے گذشتہ روز ایل جی ایچ میں ایک انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید صہوبن، انجمن بہبودی مریضاں کے عہدیداران اور دیگر سینئر ڈاکٹرز موجود تھے۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے مریضوں اور ان کے لواحقین کے علاوہ ہسپتال ملازمین کو بھی پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلٹریشن پلانٹ کے پانی کی فراہمی کا ایک پوائنٹ شعبہ آوٴٹ ڈور جبکہ دوسرا نیورو سرجری بلاک میں نصب کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے احاطہ میں موجود تمام خالی جگہوں پر پودے اور گھاس لگائی جائے گی جس کا مقصد ہسپتال کے ماحول کو قدرتی خوبصورتی کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ لواحقین اور ہسپتال کے عملے کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ہسپتال انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی