معاشرے میں رہنے والے افراد ڈپریشن کا شکار ہیں ، محمد اطہر علی عطاری

مہذب طبقے سے لیکر سٹرک پر چلنے والے عام لوگوں تک عدم برداشت شکار نظر آتے ہیں، بیان

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن محمد اطہر علی عطاری نے کہا ہے کہ معاشرے میں رہنے والے افراد ڈپریشن کا شکار ہیں ۔مہذب طبقے سے لیکر سٹرک پر چلنے والے عام لوگوں تک عدم برداشت شکار نظر آتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نماز جمعة المبارک سے قبل بیان کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کی وجہ سے لوگوں کو جلد غصہ آجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بات بات پر تلخ کلامی ،گالم گلوچ ،مار دھاڑ معمول بن چکی ہے ۔بعض نادان تو قتل وغارت گری سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔محض نفس کی تسکین اور بدلے کی آگ بجھانے کیلئے ہر وہ وکام کرگزرتے ہیں جو شریعت میں ممنوع ہے ۔غصیلا انسان شیطان کے ہاتھو میں ایسے ہوتا ہے جیسے بچوں کے ہاتھ میں گیند ۔

(جاری ہے)

غصہ نفس کے اس جوش کا نام ہے جو اس سے بدلہ لینے یا اسے دور کرنے پر ابھارتا ہے ۔ غصے کا علاج اور اسے کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے ۔ طاقتور انسان وہی ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے ۔صحابہ وبزرگان دین کے ساتھ جب کوئی سخت رویہ اختیار کرتایا بداخلاقی سے پیش آتا تو وہ اسے نرمی سے جواب دیتے ۔ہمیں بھی چاہئے کہ غصے کے وقت اسلاف کے طرز عمل کواپنائیں ۔انہوں نے کہا کہ غصہ ضبط کرنے کے فوائد پر مبنی علمائے کرام کی کتب ورسائل کا مطالعہ اور بیانات سے استفادہ کریں ۔غصہ نافذ کرنے کی قدرت کے باوجود اللہ عزوجل کی رضا کیلئے جو شخص غصہ ضبط کریگا تو بروز قیامت اسے اختیار ہوگاوہ جس حور سے چاہے نکاح کرلے ۔اللہ عزوجل ہمیں پیارے حبیب ﷺ کے صدقے بے جا غصے سے بچائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی