سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

منگل 23 اپریل 2024 18:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی فوزیہ اقبال نے منگل کو اپنی ٹیم کے ہمراہ سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد طاہر اورکزئی اور سیکرٹری معدنیات مطہر زیب کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور انہیں سیلز ٹیکس آن سروسز کی ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی کیپرا اور ان کی ٹیم نے دونوں محکمہ جات کے سربراہان سے ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ان محکمہ جات سے متعلقہ مختلف شبہ جات میں تعاون کی درخواست کی۔

ڈی جی کیپرا نے سیکرٹری معدنیات کو بتایا کہ ان کی ٹیم کو محکمہ معدنیات کی جانب سے جاری کیے جانے والے لیز ہولڈرز کا ڈیٹا درکار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو یہ بھی بتایا گیا کہ بعض پراجیکٹس جن سے ٹیکس کی ادائیگی پہلے ہو رہی تھی وہ رک گئی ہے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سابقہ فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس سے حاصل استثنا یکم نومبر 2023 سے ختم ہو گیا ہے لہذا ان علاقوں میں سے ٹیکس کی وصولی شروع کی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری معدنیات مطہر زیب نے اپنی ٹیم کی جانب سے ڈی جی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ کیپرا ان کا اپنا ادارہ ہے اس لیے ان سے جتنا ممکن ہوگا کیپرا کے افسران کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ معدنیات کے افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ کیپرا سے مکمل ڈیٹا شیئر کریں اور اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ تمام پراجیکٹ سے قانون کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی جاری کی جائے۔

ایک اور میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد طاہر اورکزئی نے کیپرا کی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سیکرٹری محکمہ آبپاشی کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کی دستیابی میں تاخیر کی وجہ سے ان کے بہت سے ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ آبپاشی کی جانب سے کیپرا کو ٹیکس کی ادائیگی میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جونہی محکمہ خزانہ کی جانب سے ان کے ترقیاتی کاموں کے لیے رقوم جاری ہوں گی تو قانون کے مطابق کیپرا کے ٹیکس کو باقاعدگی کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ ڈی جی کے پی آر اے نے بتایا کہ اکثر کیپرا کیلئے کاٹا گیا سیلز ٹیکس ان سروسز فیڈرل گورنمنٹ کے اکاؤنٹس میں غلطی سے جمع کر دیا جاتا ہے جس پر قابو پانے کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ ڈی ڈی اوز کو احکامات جاری کیے جائیں کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کر لیا کریں کہ سیلز ٹیکس ان سروسز کو کیپرا کے اکاؤنٹ ہیڈ میں جمع ہوتاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی