جوقومیں علم وتحقیق کے میدان میں آگے بڑھتی ہیں وہ دنیا کی امامت اورقیادت کی حقدار ٹھہرتی ہیں‘آج ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم علم وتحقیق کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں

سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا مشتاق جدون کا انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 6 اپریل 2015 18:14

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا مشتاق جدون نے کہا ہے کہ جوقومیں علم وتحقیق کے میدان میں آگے بڑھتی ہیں وہ دنیا کی امامت اورقیادت کی حقدار ٹھہرتی ہیں۔آج ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم علم وتحقیق کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور کے زیر اہتمام منعقد ہ تین روزہ انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔

ا س موقع پر یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام کے علاوہ مختلف اداروں کے سربراہان، فیکلٹی اور ماہرین طبی تعلیم کی ایک کثیرتعداد بھی موجود تھی۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہمارے معاشرے کوہیپاٹائٹس، شوگر، بلڈپریشر اورکینسر جیسے خطرناک امراض کے چیلنجز کاسامنا ہے۔

(جاری ہے)

ان امراض پرقابو پانے اور ان سے بچاؤ کے لئے ہمارے نوجوان محققین کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم یو نے سات سال قبل بے سروسامانی کی حالت میں جس سفر کا آغاز کیاتھا آج آٹھ اداروں اورکئی پی ایچ ڈی ماہرین کے ساتھ وہ ایک تناور درخت بن چکاہے جو ہم سب کے لئے باعث اطمینان ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں دنیا پر حکمرانی کا معیار طاقت اور اسلحہ تھا لیکن آج یہ تصور تبدیل ہوچکاہے ۔ آج دنیا پران اقوام کی حکمرانی ہے جنہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ کے ایم یو کی سفارشات کی روشنی میں تمام سرکاری اورپرائیویٹ میڈیکل کالجز کے لئے نصاب اورامتحانات کا یکساں نظام متعارف کرایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن اداروں نے اب تک کے ایم یو کے ساتھ الحاق نہیں کیا ان کے خلاف کے ایم یو ایکٹ کے تحت ضروری قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔کے ایم یو کے سابق وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد داؤد خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم وتحقیق کاجو سفر پہلے سالوں اور دہائیوں میں طے ہوتا تھا اب وہ دنوں اورہفتوں میں طے ہورہاہے۔

ہمارادین ہمیں تسخیر کائنات کاحکم دیتاہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد داؤد خان نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد سے جہاں شرکاء کو علم وتحقیق کے نئے زاویوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے وہاں اس سے معاشرے کو صحت سے متعلق درپیش چیلنجز سے عہدہ برآء ہونے کے مواقع بھی ہاتھ آتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کے ایم یو اپنی کامیابیوں کاسفر جاری رکھے گی اورمعاشرے کو درپیش مختلف چیلنجز سے عہدہ برآء ہونے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ نے کہا کہ پانچ سو سے زائد شرکاء کی اس کانفرنس میں مسلسل تین روز تک شرکت کے ایم یو پر اعتماد کے ساتھ ساتھ شرکاء کی علم وتحقیق کے ساتھ کمٹمنٹ کا بھی عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی نصاب کو جدید حالات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اس کانفرنس کی تجاویز کو جامع سفارشات کی صور ت میں محکمہ صحت کے ساتھ شیئر کیاجائے گا۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے اورل او رپوسٹر پریزنٹیشن میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز اور منتظمین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط