حرمین شریفین مرکزاسلام ہے ،اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، مدارس امن وسلامتی کے علمبرداراور اسلامی علوم کی اشاعت کے مراکز ہیں ، گزشتہ دودہائیوں میں ہرقسم کی چیکنگ کے بعد بھی مدارس پر کسی قسم کاالزام ثابت نہ ہوسکا،مدارس کا کسی قسم کی منفی سرگرمیوں سے کبھی تعلق نہیں رہا

جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولاناسمیع الحق کا سالانہ روحانی اجتماع وتقریب ختم بخاری شریف کے شرکاء سے خطاب

پیر 6 اپریل 2015 22:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ حرمین شریفین مرکزاسلام ہے ،اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مدارس امن وسلامتی کے علمبرداراور اسلامی علوم کی اشاعت کے مراکز ہیں ان اداروں کاکام خالص تعلیمی ہے ذرائع ابلاغ میں انکاذکرمنفی سرگرمیوں کے ساتھ کرناانکی تعلیمی خدمات نہ تسلیم کرنے کے مترادف ہے گزشتہ دودہائیوں میں ہرآنے والی حکومت نے مدارس کی سرگرمیوں کوچیک کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہرقسم کی چیکنگ کے بعد بھی مدارس پر کسی قسم کاالزام ثابت نہ ہوسکامدارس کا کسی قسم کی منفی سرگرمیوں سے کبھی تعلق نہیں رہا حرمین شریفین مرکزاسلام ہے کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو دارالعلوم زکریا ترنول کے سالانہ دروزہ روحانی اجتماع وتقریب ختم بخاری شریف کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔اجتماع سے حرم شریف کے مدرس مولاناعبدالحفیظ مکی ،مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور انڈیا کے مدیر مولانامحمدطلحہ کاندھلوی،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناقاضی عبدالرشید ،عالمی اتحاد اہلسنت والجماعت کے امیر مولاناالیاس گھمن،مولاناپیر عزیز الرحمن ہزاروی ،مفتی مختارالدین شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر دارالعلوم زکریا کے مختلف شعبہ جات سے تعلیم مکمل کرنے والے 170طلبہ کی دستاربندی بھی کی گئی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہاکہ عالم کفرجانتاہے کہ مسلمان متحد ہوگئے توان کامقابلہ ہمارے بس کی بات نہیں وہ ہمیشہ سے مسلمانوں کی صفوں میں اختلافات کوہوادے کران کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے کوشاں رہاہے اور وہ آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہوکرمشرق وسطیٰ میں بدامنی کوہوادے رہاہے مسلمانوں کی تاریخ گواہ ہے وہ غیروں سے بڑھ کرانھیں باہمی اختلاف وانتشار نے تباہ کیامدارس کے نوفضلاء کے کندھوں پر امت مسلمہ کے دینی معاملات کی بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے وہ میدان عمل میں تقویٰ اخلاس للٰہیت اور دلائل کے زیور سے آراستہ ہوکر قدم رکھیں کامیابی وکامرانی ہمارے قدم چومے گی انھوں نے کہاکہ مدارس سے تعلیم مکمل کرنے والے دینی شعبوں میں کام کوترجیح دیں تبلیغ میں وقت لگائیں علماء کرام تقویٰ اور علم کے زیور سے آراستہ ہوکر عوام الناس میں لادینیت،لبرل ازم ،بے حیائی ،فحاشی ،سود ،بددیانتی ودیگر مہلک روحانی بیماریوں اور فتنوں کے خلاف دعوتی بنیادوں پر کام کریں اجتماع کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے مولاناپیر عزیز الرحمن ہزاروی کے مریدین خلفاء عوام الناس سے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس دوران محفل ذکر ،محفل درود شریف کااہتما م کرکے ملکی سلامتی کے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی