درگئی‘ خانوڑی میں ڈسپنسری کے قیام سے علاقے کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی یقینی ہوجائے گی‘سید محمد علی شاہ باچہ

13سالہ دور اقتدار میں خانوڑی کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے‘ عوام کی جانب سے تیسری بار منتخب کرنے کی عزت افزائی میرے لئے بڑا اعزاز ہے

اتوار 12 اپریل 2015 13:03

درگئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء )چیئرمین ڈیڈک مالاکنڈ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ خانوڑی میں ڈسپنسری کے قیام سے علاقے کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی یقینی ہوجائے گی۔خانوڑی کے عوام اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

خانوڑی روڈ پر مجموعی طور پر 45کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ 13سالہ دور اقتدار میں خانوڑی کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ عوام کی جانب سے تیسری بار منتخب کرنے کی عزت افزائی میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔ اتمان خیل کے علاقوں کی پسماندگی اور محرومیوں کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کی ہے۔ سکولوں کالجوں سڑکوں کے قیام ، پینے کی پانی کی فراہمی کی سکیموں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے اتمان خیل علاقوں کو دیگر علاقوں کے برابر لا کھڑا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں اتمان خیل کے عوام سے قومیت کے نام پر ووٹ لینے والوں نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا۔ عوام بدلیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ان کا بھر پور ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار سید محمد علی شاہ باچہ نے خانوڑی میں گورنمنٹ سول ڈسپنسری کے قیام کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مالاکنڈ ڈوکٹر محمد وکیل خان ، ایکیسن سی اینڈ ڈبلیو پیر محمد خان ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو فواد بلال، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فضل حق، سیف اللہ شہاب ، خانوڑی کے علاقہ عمائدین بہادر خان عمر خیل، حاجی طور گل ، عبد المالک ، سابقہ کونسلر خان بہادراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او مالاکنڈ ڈاکٹر محمد وکیل خان نے علاقے میں خواتین پولیو ورکرز کی ڈیوٹی لگانے ، تمام بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے باقاعدگیء سے پلوانے ، تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لئے انتظامات، ڈسپنسری میں میڈیکل سٹاف پوری کرنے سمیت تمام تکنیکی پہلووں پر تفصیلی بحث کی اور عوام سے اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے اور محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو خانوڑی جیسے دو افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات، CMNWاور MNCHپراجیکٹوں کے ذریعے حاملہ خواتین کو 2700روپے فی کس امدادی پیکیج دینے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر علاقے کے عوام اور عمائدین نے چیرمین ڈیڈک سید محمد علی شاہ باچہ کو خصوصی شکریہ اداء کیا اور کہا کہ ماضی کے کسی بھی سیاسی منتخب قیادت نے خانوڑی کے عوام کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات نہیں کئے ہیں واحد پیپلز پارٹی کی منتخب قیادت ہے جو یہاں کے عوام کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کرررہی ہیں جس کے بدلے خانوڑی کے عوام صرف پیپلز پارٹی کو ہی سپورٹ کرتی رہے گی۔

سید محمد علی شاہ باچہ نے اس موقع پر علاقے میں 6واٹر ہینڈ پمپس لگانے ، سر جغڑے کے لئے ٹرانسفارمرز اور بجلی فراہمی کے منصوبوں کے بھی اعلانات کئے اور کہا کہ خانوڑی روڈ پر پہلے مرحلے میں اس جون تک 6کروڑ روپے کی لاگت سے 4کلومیٹر روڈ کی پختگی کا عمل پورا کرلیں گے جبکہ روڈ کی کشادگی ، پغتکی ، ڈنگہ وال کی تعمیر سمیت جگہ گہ کئی پل قائم کرنے پر مجموعی طور پر 45کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کریں گے سج سے علاقے کے عوام کو 14کلومیٹر کی بین الاقوامی معیار کی روڈمل جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی