ہواوے نے نیاسمارٹ فون Ascend Y625 متعارف کرادیا

منگل 14 اپریل 2015 17:57

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) عالمگیرسطح پرٹیلی کمیونیکیشن سلوشنزفراہم کرنیوالی کمپنیHuawei نے اپنا نیاسمارٹ فون Huawei Ascend Y625 مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے جوقابل استطاعت اور مکمل طور پر منفرد اور حیرت انگیز خصوصیات سے لبریزہے۔ یہ شاندار Ascend Y625سمارٹ فون موبی لنک کی دلکش آفرکیساتھ مارکیٹ میں پیش کیا جارہا ہے جوصارفین کواس ڈیوائس کی خریداری پر 6 ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ آفرحاصل کرنے کی اجازت دے گا ۔

ہواوے پاکستان کے مارکیٹنگ ہیڈ فرازایم خان کا کہناہے کہ جب ہم اپنی مصنوعات تیار کرتے ہیں تو اس نکتے پر خصوصی توجہ مرکوزرکھتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین معیارکی مصنوعات فراہم کریں اوریہ مصنوعات عام لوگوں کی خریداری کی حد میں ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سب کیلئے ہے اور Huawei کی خواہش ہے کہ تمام صارفین کو ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو یقینی بنا یا جاسکے۔

ڈیٹا موبی لنک کے سربراہ عامر منظورکا کہنا تھا کہ ہمیں 3G فعال ہینڈ سیٹس کے گلدستے میں ایک اور ڈیوائس شامل کرنے پر فخر ہے جو موبی 3G تجربہ میں مزید اضافہ کرے گا ۔انھوں نے کہا کہ موبی لنک نے ہمیشہ شرکت داری پریقین رکھا ہے اور ہواوے Y625 کو ایک خصوصی 6GB 3G ڈیٹا پیکج کے ساتھ چھ ماہ کے آفرکیساتھ متعارف کرایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ شراکت داری موبی لنک کی پاکستان میں ایکوسسٹم کوترقی دینوالے موبائل مینوفیکچررزکی حمایت کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔

ہواوے Y625 سمارٹ فون انتہائی پتلا ہے اوراس کا سمارٹ سکرین ہموار اور متحرک کلر ڈسپلے کے ساتھ مکمل ٹچ 5.0 انچ سائز کا ہے۔ GoogleTM سے تازہ ترین Android 4.4 KitKat OS ، Qualcomm MSM8212، کواڈ کور، 1.2 گیگاہرٹز، 1GB ریم اور 4GB ROM ،Cortex A7 پروسیسرکے ساتھ پرمتعارف کرایا گیا ہے ۔یہ فون، تیز، ہموار اوربلا رکاوٹ ویب براوٴزنگ کیلئے انتہائی مناسب ہے جبکہ اس کی بیٹری کی صلاحیت 2000 mAh ہے ۔LED فلیش لائٹ کے ہمراہ آٹوفوکس 8MP ریئراور2MP فرنٹ کیمرہ صارفین کوحقیقت سے قریب ترتصویریں اتارنے کے قابل بناتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی