ضلع کورنگی میں صحت مند معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ،عبدالراشد خان

منگل 14 اپریل 2015 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ عالیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی ترقی اور بنیادی مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا کر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئی جائے ۔ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے عوام کے باہمی تعاون سے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک اور شہر کراچی کا مثالی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام زونز کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر سیوریج مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلانے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کے فوری تدارک کے لئے شکایتی مراکز کو فعال اور شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے گلیوں اور محلوں کے سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات بہتر بنا نے کے ساتھ بازاروں اور شاپنگ سینٹروں کے اطراف صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ۔

دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوام سے شکایات سننے کے بعد ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ افسران سے شکایات کے فوری ازالے کے احکامات صادر کئے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی