اسلامی یونیورسٹی میں پرنس سلطان لائبریری کے نادر مخطوطات و مطبوعات کی نمائش
جامعہ کے ذیلی ادارے آئی آر آئی کی تصویری گیلری کا افتتاح
منگل 14 اپریل 2015 18:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے فیصل مسجد کیمپس میں جامعہ کے ذیلی ادارے، ادارہ تحقیقات اسلامی (آئی آر آئی) اور سعودی عرب کی الامام محمد ابن سعود یونیورسٹی کے اشتراک سے پرنس سلطان لائبریری برائے سائنس و علم کے نادر مخطوطات و مطبوعات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس موقع پر آئی آر آئی کی تاریخی تصویر ی گیلری کا بھی افتتاح کیا گیا۔
دونوں نمائشوں کا افتتاح سابق وزیر مذہبی امور اعجاز الحق اور صدر جامعہ ڈاکٹر الدریویش نے کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے نائب صدر ڈاکٹر محمد بشیر خان، ڈائریکٹرجنرل ، ڈائریکٹر الامام محمد ابن سعود یونیورسٹی کے نمائندوں اور کئی ایک نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔(جاری ہے)
سعودی جامعہ کی نمائش میں سٹالز کا دورہ کرنے والوں میں قرآن مجید، اسلامک لٹریچر اور مطبوعا ت تقسیم کی گئی جبکہ آئی آرآئی کی تصویری گیلری میں نادر تصاویر اور خطاطی کے نادر نمونے رکھے گئے تھے، جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے گہری دلچسپی لی۔
آئی آر آئی کی تصویری گیلری کو ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ضیا ء الحق کی ان تھک کوششوں سے تیار کیا گیا ۔ اس موقع پر اعجاز الحق ، ڈاکٹر الدریویش نے آئی آر آئی پریس اور ڈاکٹر حمیدا للہ لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اعجاز الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی آر آئی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر الدریویش کی قیادت میں مزید برق رفتاری سے ترقی کی منازل طے کرتی رہے گی۔ صدر جامعہ نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نمائشیں اپنی نوعیت کی منفرد اور تعمیری سرگرمیاں ہیں جس پر آئی آر آئی اور جامعہ امام محمد کے وفد کے نمائندے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد ضیاء الحق کو نمائش کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہ کہ جامعہ مستقبل میں بھی ایسی تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہے گی اور اس نوعیت کے جملہ پروگراموں کے لیے جامعہ کے تمام اداروں ، کلیات اور شعبہ جات کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاے گا۔ انہوں نے اس موقع پر امت مسلمہ اور یونیورسٹی کی ترقی کی بھی دعا کی۔ نمائش کا دورہ کرنے والوں نے نادر تصاویر ، قلمی نسخوں اور مطبوعات میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے اسے ایک بہترین اقدام قرار دیا۔Browse Latest Health News in Urdu
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق