جھنگ ‘زرعی ادویات ، کھاد ، مشینری کی قیمتیں کاشتکار کی استطاعت سے باہر ہو گئیں

جمعرات 16 اپریل 2015 13:18

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ):پاکستان کسان ویلفیئرکونسل کے چیئرمین چوہدری عبداللطیف سہو نے کہاہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات ، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، نئے نئے ٹیکسز اور زرعی مداخل کے باعث زرعی ادویات ، کھاد ، مشینری وغیرہ کی قیمتیں عام کاشتکار کی قوت استطاعت سے باہر ہو گئی ہیں لہٰذا حکومت ملکی ترقی کیلئے شعبہ زراعت کو خصوصی مراعات فراہم کرے اور اس جانب ہنگامی بنیادوں پر توجہ مرکوز کی جائے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن اس شعبے کو مسلسل ٹیکسوں اور بلا جواز مداخل سے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ زرعی شعبہ تمام شعبہ ہائے زندگی کو خصوصی طور پر خام مال فراہم کرتاہے اس لئے ملکی ترقی کیلئے اس پر توجہ مرکوز کی جانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زمینی حقائق کے برعکس متعلقہ اداروں نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی و گیس کو اپنی کمائی کا سب سے اہم ترین ذریعہ بنا رکھا ہے جس سے زندگی کے تمام شعبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایگریکلچر سیکٹر کو فوری ریلیف نہ دیا گیا تو ملک کو زراعت کے شعبہ میں خود کفیل بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی