نائیجر‘ گردن توڑ بخار سے 75 افراد ہلاک

ہفتہ 18 اپریل 2015 13:25

نیامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) نائیجر میں جنوری میں پھیلنے والے گردن توڑ بخار سے 75 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ بات گزشتہ روز وزیر صحت نے بتائی۔ وزیر مانو اغالی نے سرکاری ٹیلی ویڑن کو بتایا کہ فی الوقت ملک بھر میں کل 697 کیسز ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ آدھی سے زائد ہلاکتیں دارالحکومت نیامی میں ہوئی ہیں لیکن وباء نائیجیریا کی سرحد کے قریب ڈنا کے علاوہ ملک کے تمام علاقوں میں پھیل گئی ہے۔

پچھلی رپورٹ میں دکھایا گیا تھا کہ جنوری سے 29 مارچ تک وباء کے باعث 345 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اغالی نے کہا کہ اگلے ہفتے شدید متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن کی مہم شروع کی جائے گی، حکومت نے پہلے ہی 13,500 ویکسین ڈوزز تقسیم کی ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے غریب ترین ملکوں میں سے ایک نائیجر جو کہ گردن توڑ بخار کی پٹی پر جو کہ مغرب میں سینیگال سے لے کر مشرق میں ایتھوپیا تک پھیلی ہوئی ہے، واقع ہونے کی وجہ سے اکثر گردن توڑ بخار کی وباء کا شکار بنتا رہتا ہے۔

یہ بیماری جس میں دماغ یا حرام مغز کی جھلی میں ورم پیدا ہو جاتا ہے گھنٹوں میں موت کا باعث بن سکتی ہے، یہ عام طور پر بیکٹریا یا وائرس اور کبھی کبھی فنجائی کی وجہ سے لگ جاتی ہے، اگر کوئی بھی جراثومہ اس کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ایک تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے اور اس کی علامات میں بخار میں اچانک تیزی آنا، گردن کا کھینچاؤ، شدید سر درد اور قے کرنا شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی