عالمی استعماری قوتوں کا فلسفہ قوموں کو تقسیم کرکے لڑانا اور پھر حکومت کرنا ہے ،جمعیت علماء اسلام

جے یو آئی نے ہمیشہ امت مسلمہ کی وحدت اور قرآنی تعلیم کی بات کی ، مولاناعبدالغفور حیدری،اکرم خان دُرانی،مولاناعطاء الرحمن ملک کے لادین طبقات اسلام اورمدارس کے خلاف ہیں، جب بھی انہیں موقع ملتا ہے قانون سازی سمیت تمام معاملات پر اثر انداز ہوتے ہیں،حکومت رائے اورفیصلوں کو مدارس پر مسلط نہ کرے ، اتحاد امت کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری ،وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی ،سینیٹرمولاناعطاء الرحمن ،مولانا امجد لاہوری ،نے بنوں کے علاقہ پٹول خیل میں جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعماری قوتوں کا فلسفہ رہاہے کہ وہ قوموں کو تقسیم کرکے لڑاتی ہے اور پھر اس پر حکومت کرتی ہے اب یہی روش امریکہ نے اپنا رکھی ہے مختلف ملکوں کے اندر کسی مسئلے پر لڑائی پیدا کرتے ہیں اوراقوام متحدہ میں امن وامان کے حوالے سے قرار دادیں پاس کرواتے ہیں اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی ہے کیونکہ وہ آمریکہ کے خواہیش کے مطابق فیصلے صادر کرتی ہے اور پھر قرار داد پاس کرکے فوج بھیجتی ہے تاہم امریکہ نے ہر حال میں جانا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی قرار دادیں کام نہیں کرتی جس کا واضح ثبوت اقوام متحدہ کی معائنہ ٹیم کی طر ف سے عراق میں کسی قسم کی جوہری اسلحہ بنانے کا مواد اور آثار موجود نہ ہونے کی رپورٹ کی باوجود عراق پر ناجائز حملہ کیا جس کا اقوام متحدہ کا آئین اور دستور اجازت نہیں دیتا آج یمن میں آئینی حکومت کے خلاف بغاوت شروع کردی ہے اور لوگ ایک دوسرے کا خون کر رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں کہ ہم حرمین شریفین پر حملہ کر سکتے ہیں ایسے لوگ اس حد تک جرت کر سکتے ہیں کہ وہ حرمین کے تقدس کو پامال کرنے کی بات کرے کیا ایسے میں حرمین کی دفاع مسلمانوں پر فرض نہیں ہو جاتا اور کیا پھر ایسے میں ہم اقوام متحدہ یا کسی اور ملک کے موقف کو دیکھیں گے کہ وہ کیا کہتے ہیں جس کیلئے مسلمان منتظر رہے یہ ایک سوال ہے حکمران اور سیاسی قیادت اتفاق و اتحاد سے متعلق اضطراب اور مشکلات میں ہے جے یو آئی نے ہمیشہ امت مسلمہ کی وحدت اور قرآنی تعلیم کی بات کی ہے جو بھی اس راستے سے بھٹک گیا ہے وہ اختلافات کاشکارہوکر اُن کاشیرازہ بکھر گیا ہے ملک کے لادین طبقات اسلام اورمدارس کے خلاف ہے اور جب بھی انہیں موقع ملتا ہے وہ قانون سازی سمیت تمام معاملات پر اثر انداز ہوتے ہیں جن کے بیرونی دنیا سے بھی تعلقات ہوتے ہیں تاہم بہت سے مسائل ہمارے اپنے مصنوعی پیدا کردہ ہوتے ہیں جو بیرونی طاقتیں بلیک واٹر ،را اور موساد کی شکل میں ڈالر دے کر ملک کے خلاف استعمال کرتے ہیں لیکن ہم اُنہیں بتانا چاہتے ہیں کہ تحریک آزدی کے نتیجے میں انگریز کو یہاں سے جانا پڑا تو انگریز کی اولاد کیاہمارا مقابلہ کرے گی اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں اتفاق واتحاد سے جنگیں جیتیں گئی ہے اوراسی بنیاد پر ملک کیلئے 1973ء میں آئین کی منظوری دی گئی اورپھر توہین رسالت کے مرتکب قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا گیا اب قادیانی اس قانون کو ختم کرنے یا اس میں ترمیم کی باتیں کررہے ہیں لیکن ایسا کوئی بھی قدم اُٹھایا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دو کنٹینر کھڑے کئے گئے ایک کنٹینر کینڈا اوردوسرا کنٹینر یورپ کاانقلاب لانے کے دعوے کررہے تھے مگر بڑے بے آبرو ہوکر کنٹینرز سے اُترے اورپھر پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیئے مگر اُنہیں شرم نہیں آئی اورڈٹ جانے کے بجائے پچھتائے اور اُنہیں وزیراعظم بننے کے خواب آنے لگے جوڈیشنل کمیشن بعد میں بنی اور استعفیٰ پہلے دیئے سپیکر قومی اسمبلی کو استعفےٰ قبول کرنے چاہیئے تھے ہم سپیکر کے فتوے کو نہیں مانتے اُنہوں نے کہا کہ آٹھارہ ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کامطالبہ دولت کی منصفانہ تقسیم اورصوبوں کو صوبائی معاملات میں اختیارات دینا تھا تاہم اتفاق واتحاد کے تحت تحفظات کے باوجود پورا کیا گیا قوم اورپارلیمنٹ نے اتفاق رائے منظور کیا اسی طرح 21ویں ترمیم کے ذریعے سیکولر قوتوں نے اتفاق واتحاد کو پاش پاش کرنے کیلئے حربے استعمال کئے جس میں ایک جملہ مذہبی دہشت گردی کا شامل کیاجس کے خلاف قائد جمعیت مولانافضل الرحمن نے موقع پر دلائل کے ساتھ رد کردیا تاہم اس سلسلے میں جے یوآئی اورمسلم لیگ کی میٹنگ ہوئی جس میں سرفہرست 21 ویں ترمیم پرتحفظات تھے جس کو بہت جلد نیامسودہ تیار کرکے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا جس میں مسلم لیگ بھرپورساتھ دے گی اُنہوں نے کہا کہ حکومت رائے اورفیصلوں کو مدارس پر مسلط نہ کریں حکومت کو مدارس کا شکرگذار ہونا چاہیئے کہ 50لاکھ بچے بچیاں مدارس میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں تاہم اگر مدارس کو ختم بھی کیاگیا تو صوبوں میں ایسے کہاں قائم ہیں جہاں ان لاکھوں بچوں کو مفت تعلیم دی جاسکے دینی مدارس کے مہتممین اعتدال ،اطمینان اور قران وحدیث کی روشنی میں تعلیم کاسلسلہ جاری رکھیں ہم دفاع کریں گے پٹول خیل وزیر میں منعقدہ اتحاد اُمت کانفرنس سے سینئر صحافی آل پاکستان نیوز پیپرسوسائٹی کے راہنما مہتاب خان ،وفاقی وزیر کے صاحبزادے زاہد اکرم خان درانی ،ایم پی اے ملک ریاض خان ،سابق ایم پی اے سید حامد شاہ ،سابق ایم پی اے قاری گل اعظیم وزیرقاری عبداﷲ ،حاجی محمد نیازخان ، جے یو آئی اقلیتی ونگ کے رہنما شاہد گل ملک شکیل خان ملک مقبول زمان حیدر ، ملک نیاز میراخیل، مولانا اعزاز اﷲ حقانی ،سخی زمان اعوان نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی