تمام سرکاری وغیر سرکاری سکولز انسداد ڈینگی بارے جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کویقینی بنائیں‘ڈینگی کے انسداد بارے ہدایات پر عمل نہ کرنے والے سکول مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں

سیکرٹری کوآپریٹوبابر حیات تارڑ کا انسداد ڈینگی بارے اجلاس سے خطاب

بدھ 22 اپریل 2015 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات نے اقبال ٹاؤن کی حدود میں واقع تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے دورے کرنے اور حکومت کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کر دہ ایس او پی پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، احتیاطی تدایبر پر عمل نہ کرنے والے سکول مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

وہ بدھ کو اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی بارے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں ٹاؤن میونسپل افسرتمام متعلقہ محکموں اور ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے ڈینگی لاروا کی تلاش پر مامور ٹیموں کو زیر تعمیر عمارتوں کو چیک کرنے اور وہاں تعمیر کے لئے جمع کردہ پانی میں ڈینگی لارواچیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے واسا اور لاہورو یسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام پر زور دیا کہ وہ خالی پلاٹوں میں موجود کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگائیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا ہونے کی صورت میں اس کی فوری نکاسی کا بندوبست کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے تشکیل دی گئی ٹیمیں ابتک انڈور جگہوں کو چیک کر چکی ہیں جہاں ڈینگی لاروا پایا گیا تھا جسے تلف کر دیا گیا ہے جبکہ آؤٹ ڈور جگہوں کو بھی چیک کیا گیا اور ڈینگی لاروا پائے جانے پر اسے بھی تلف کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ٹاؤن کی حدود میں موجود مساجد کو بھی چیک کیاجائے اور واٹر کولرز کے پاس موجودکھڑے پانی کوختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مسجد کے امام کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط