فطری بصارت لوٹانے کا کامیاب تجربہ

پلاسٹک سے بنائے جانے والے اس طویل عمر لینز کا نام ”سمفنی“ رکھا گیا ہے

اتوار 26 اپریل 2015 12:56

فطری بصارت لوٹانے کا کامیاب تجربہ

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء)حال ہی میں ہونے والا فطری بصارت لوٹانے کا کامیاب تجربہ جلد ہی لاکھوں لوگوں کو عینک سے نجات دلا سکے گا۔ایک بار پھر بعید نظری کے مرض کا مستقل حل ایک پلاسٹک لینز کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو کہ سرجری کے ذریعے ہی آنکھ میں نصب کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ لینز مریض کو فطری بصارت لوٹانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

اب تک سرجری کے ذریعے نصب کیا جانے والا کوئی بھی لینز انسان کی فطری بصارت نہیں لوٹا سکا تھا، تاہم حالیہ ایجاد اس ضمن میں ایک بڑا سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔پلاسٹک سے بنائے جانے والے اس طویل عمر لینز کا نام ”سمفنی“ رکھا گیا ہے۔ ماضی میں بصارت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انسانی آنکھ میں صرف مونو فوکل لینز نصب کیئے جاتے رہے ہیں جو عینک کی ضرورت کو مکمل طور پر ختم نہیں کر پاتے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ملٹی فوکل لینز بھی استعمال کیے گئے مگر معمولی دھندلاہٹ کو مکمل طور پر کبھی ختم نہیں کیا جا سکا کیونکہ لینز نصب کرنے سے آنکھ کے ”ڈیلے“ (بال) کی ساخت میں کچھ نہ کچھ تبدیلی واقع ہو جاتی تھی۔”سمفنی“ نے بڑی کامیابی سے اس مسئلے پر قابو پایا ہے۔ یہ لینز اپنی تنصیب کے کم و بیش چھتیس گھنٹے میں مکمل طور پر کارگر ہو جائے گا، تاہم ایک آنکھ کے آپریشن پر 3,900 پاوٴنڈ قطعاََ سستا علاج نہیں ہے۔ امید ہے کے مستقبل قریب میں یہ علاج عام آدمی کی پہنچ میں بھی آجائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی