حکمرانوں کو تعلیم ،صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، چودھری احسن منظور

طبی مراکز میں کہیں ادویات ناپید تو کہیں سٹاف غیر حاضر ،شیخ زید ہسپتال میں سٹی سکین کی خراب مشین کے باعث مریضوں کو ایبٹ آباد ریفر کیا جاتا ہے‘رہنماء ن لیگ آزاد کشمیر

منگل 28 اپریل 2015 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ طبی مراکز میں کہیں ادویات ناپید تو کہیں سٹاف غیر حاضر جبکہ شیخ زید ہسپتال میں سٹی سکین کی خراب مشین کے باعث مریضوں کو ایبٹ آباد ریفر کیا جاتا ہے‘ جبکہ ٹھیکہ سسٹم سے تعلیمی سٹریکچر تباہی کے دہانے پر ہے۔

ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہیے ‘ ٹیکس سے حاصل ہونیوالی آمدنی کا غلط استعمال نہ کیا جائے بلکہ محنت اور کام کیساتھ ایمانداری برت کر ہی بہترین شہری کا عملی ثبوت دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ وقت کی پابند ی اور اپنے کام کیساتھ انصاف نہیں برتے وہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ یا تو اپنا احتساب کریں یا پھر ملازمتوں سے مستعفی ہو جائیں ۔

(جاری ہے)

حلا ل کمانے والے کو اﷲ پاک نے اپنا دوست کہا ہے ۔ ہمیں حلال رزق کی تلاش کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمیں ایسی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے جو ریاست کی فلاح و بہبود ‘ غریب متوسط طبقے کی نمائندگی کا حق ادا کرسکے۔ ہمیں ایسے لوگوں کا ہر گز ساتھ نہیں دینا چاہیے جو اقتدار میں آکر عوام کو بھول جائیں اور الیکشن قریب آتے ہی عوام عوام کے نعرے لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو غریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ چوہدری احسن منظور نے وفود کو یقین دہانی کروائی کے ہمت ‘جرت اور امید کیساتھ آگے بڑھانا ہوگا ۔ انشاء اﷲ آنیوالا وقت عوام کا ہے۔ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جو ریاستی عوام کے حقوق کے تحفظ اور خطہ کی تعمیروترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی