فیکٹری ایریا میں قائم سینکڑوں صنعتی اداروں میں کام کرنیوالے ہزاروں صنعتی مزدور طبی تحفظ سے محروم ہیں ‘شہناز سلیم

جمعرات 30 اپریل 2015 20:34

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء )خاتون مسلم لیگی رہنما شہنا زسلیم نے یکم مئی کے حوالے سے کہا ہے صنعتی کارکنان کے تحفظ کیلئے یکم مارچ 1967کو قائم ہونیوالے سرکاری محکمہ پنجاب ایمپلائزسوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن(پیسی)کی کارکردگی برائے نام ہے، فیکٹری ایریا میں قائم سینکڑوں صنعتی اداروں میں کام کرنیوالے ہزاروں صنعتی مزدور طبی تحفظ سے محروم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی بھی صنعت میں کام کرنیوالے مزدورکی تنخواہ کا 6فی صد کنٹری بیوشن فیکٹری مالک کو ادا کرنا ہو تا ہے جو کہ وہ نہیں کرتا جن اداروں میں دو سو سے زائد مزدور کام کرتے ہیں اس ادارے کا مالک چند ملازمین کا کنٹری بیوشن ادا کرکے بری الزمہ ہو جاتا ہے۔ فیکٹریوں میں حادثات کا شکار ہونیوالے مزدورکی کثیر تعداد طبی تحفظ سے محروم ہے جن کا R5کارڈ نہ بننے سے انکا علاج معالجہ نہیں ہوسکا جس کے باعث وہ معذوری کا شکار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہناز سلیم نے مزید کہا کہ فیکٹری مالک کو ایک مزدور کا اوسط 900روپے کنٹری بیوشن ادا کرنا پڑتا ہے جو کہ وہ چند مزدوروں کا ادا کرکے باقی ملازمین کا ریکارڈ غائب کر دیتا ہے ۔مزدوروں کے تحفظ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی پالیسیاں انقلاب بپا کریں گی مزدور کو اسکی محنت کے مطابق اجرت اور طبی سہولیات کی فراہمی سے مزدور کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری ایریا میں قائم پانچ سو سے زائد فیکٹریوں ٹیکس چوری تقویت پکڑ رہی ہے فیکٹری مالکان نے اپنے ٹیکس اورذمہ داری سے جان چھڑانے کیلئے ٹھیکیداری نظام کا سہارا لیا ہو اہے۔ جس سے سب سے زیادہ نقصان صنعتی مزدوروں کا ہو رہا ہے پیسی افسران کی ہٹ دھرمی اور مجرمانہ غفلت کے باعث ہزاروں صنعتی مزدور بے یارومددگار اپنی زندگی کے دن پورے کررہے ہیں ۔حکومت پنجاب ایسے عناصر کی سرکوبی کرئے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط