داعشی خلیفہ صاحب فراش، طبی عملے میں خاتون بھی شامل!

خلیفہ ابو بکر البغدادی عراقی شہر موصل میں اپنی ایک ’محفوظ‘ پناہ گاہ میں ہیں تاہم تنظیمی معاملات دیکھنے سے قاصر۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ

اتوار 3 مئی 2015 17:37

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء)برطانوی اخبار ”گارجین“ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ”داعش“ کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکرالبغدادی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد مسلسل ’صاحب فراش‘ ہیں اور تنظیم کے معاملات دیکھنے سے قاصر ہیں۔ ان کے علاج پر مامور طبی عملے میں ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خلیفہ ابو بکر البغدادی اس وقت عراق کے شہر موصل میں اپنی ایک ’محفوظ‘ پناہ گاہ میں ہیں۔ جہاں طبی عملہ ہمہ وقت ان کی دیکھ بحال میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ میں ایک فضائی حملے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ بمباری میں ان کی ریڑھ کی ہڈی بری طرح متاثرہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت ان کے علاج پر مامور طبی ماہرین میں لیزر کے ذریعے علاج کی ماہر ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

گارجین نے ’داعش‘ کے مقرب تین مصدقہ ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ زخمی ہونے کے بعد بغدادی تنظیمی سرگرمیوں سے قاصر ہیں۔ ان کی جگہ ابو علاء العفرنامی ایک دوسرے جنگجو تنظیمی معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ العفری کو پچھلے سال دسمبر میں البغدادی کے نائب ابو مسلم الترکمانی کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے کے بعد تنظیم کا نائب سربراہ مقرر کیا گارجین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعشی خلیفہ کے علاج پرمامور عملے میں دو مرد اور ایک خاتون ڈاکٹر ہیں۔

خاتون ڈاکٹر”ریڈیالوجی“ کی ماہر ہیں اور زیادہ تر البغدادی کی دیکھ بحال وہی کررہی ہیں۔ یہ خاتون موصل کے اسپتال میں بھی کام کرتی ہیں۔ البغدادی کے علاج میں مصروف مرد ڈاکٹر نظریاتی طورپر داعش کے حامی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔برطانوی اخبارنے ایک یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ البغدادی کی طبی حالت کو زیادہ سے زیادہ صیغہ راز میں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

داعش کے بیشتر کارکنوں کو یہ بتایا گیاہے کہ وہ معمولی زخمی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے تاہم ان سے ملاقات کی اجازت شاذ و نادر ہی کسی کو دی جاتی ہے۔اس حد درجہ رازی داری کیباوجود داعشی جنگجو اپنے ”امیر“ کے حوالے سے سخت پریشان اورغصے میں بھی ہیں۔ وہ اتحادیوں کے حملے کا مغرب سے انتقام لینے کے لیے بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔خلیفہ ابو بکرالبغدادی کا نایب ابوعلاء العفری ایک جدید تعلیم یافتہ شخص ہیں جو عراق میں طبیعات کے استاد رہ چکے ہیں۔

انہوں نے داعش کے قیام کے کچھ ہی عرصے بعد اس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ تنظیم کے سابق مقتول کمانڈر ابو عمر البغدادی نے العفری کو ’داعش‘ کا متوقع خلیفہ قرار دیا تھا۔ خود ابو عمرالبغدادی اپریل 2010ء میں عراق کے شہرتکریت میں ایک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔عراقی حکومت کے داعش کے امور سے متعلق مشیر ھشام الھاشمی کا کہنا ہے کہ ”العفری داعش میں ایک قابل اعتماد کمانڈر سمجھے جاتے ہیں۔

ان کی انتظامی اور قائدانہ صلاحیتوں کے سبھی معترف ہیں۔ خلیفہ البغدادی کی وفات کی صورت میں تنظیم کے پاس ابو علاء العفری سے بہتر لیڈر اور کوئی نہیں ہوسکتا جو خلیفہ کے منصب پر فائز ہو۔یاد رہے کہ برطانوی اخبار ’گارجین‘ نے چند ہفتے قبل اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ البغدادی 18 مارچ کو موصل میں نینویٰ کے قریب البعاج کے مقام پر ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مغربی سفارتی ذریعے کا کہنا ہے کہ اتحادی طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد پر تین مشتبہ کاروں کو ام الروس اور الکرعان کے درمیان نشانہ بنایا تھا۔ تب امریکیوں کو بھی یہ علم نہیں تھا کہ اس قافلے میں البغدادی بھی شامل ہے۔امریکی وزارت دفاع کے ترجمان اسٹیفن وارن کا کہنا تھا کہ ”ہمیں یہ یقین نہیں تھا کہ فضائی حملے سے نشانہ بنائے گئے تین کاروں کے مشکوک قافلے میں البغدادی بھی سوار تھا“ تاہم بعد ازاں اس کی تصدیق ہوگئی تھی کہ نشانہ بننے والی کاروں میں سے ایک میں البغدادی بھی سوار تھے۔ امریکی ابھی تک البغدادی کے قتل یا زخمی ہونے کے حوالے سے بھی گوموگو کا شکاری ہیں اور کوئی مصدقہ رائے دینے سے گریزاں ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی