محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے ، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

زیادہ سے زیادہ تعلیم پرتوجہ دی جائے، جمہوری لوگ ہیں فیصلے جمہوری انداز میں کرنے چاہئیں،وزیراعلی ٰ کااسمبلی میں خطاب

منگل 5 مئی 2015 22:00

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نصیر آباد میں تعلیم کی حالت بہت خراب ہے اور ہمیں بے نظیر ہسپتال کے شیر بھی کم مل رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ ہمارے شیر بڑھایا جائے انہو ں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے محکمہ صحت کے بارے میں پانچ گھنٹے تک ایک اہم مٹنگ کی جس میں اہم مسائل کے بارے میں فیصلے کئے گئے انہوں نے کہاکہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے سے میں کہتا ہوں کہ اپنے علاقے میں تعلیم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تر توجہ دینی چاہئے انہوں نے یہ بات منگل کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفہ کے بعد ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجوکی صدارت میں شروع ہوا پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اﷲ زیرے نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے باہر گیٹ پر ہرنائی سے تعلق رکھنے والے ایک مائنز کے مالکان کے احتجاج کو مستر د کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی کو بات چیت کیلئے نہیں جانا چاہئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہم لوگ جمہوری ہیں ہمیں فیصلے جمہوری انداز میں کرنے چاہئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف روزانہ مردہ باد کے جلوس نکالے جاتے ہیں ایک دفع جلو س میں شریک ایک شخص نے مجھے کہا کہ میں آپ کو گرفتار کر سکتا ہوں میں نے کہا کہ میں کھڑا ہوں مجھے گرفتار کرے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسمبلی کے گیٹ کے باہر جنا ب اسپیکر جو ہرنائی سے تعلق رکھنے والے مائنز ہنر ز جو مظاہر ہ کرر ہے ہیں ان کے پاس ارکان کو بھیجا جائے جس پر سپیکر نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ کے مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو ان کے پاس بھیجا مزاکرات کے بعد مائنز ہنرز کے چار ارکان کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کیلئے ان کے چیمبر میں لایا گیا صوبائی وزیر ایکسائز شیخ جعفر خان مندوخیل نے ایوان کو بتایا کہ اسمبلی کے باہر آل پارٹی کانفرنس کے شرکاء مظاہر ہ کر رہے ہیں انکا موقف ہے کہ گوادر کاشغر روٹ کے بارے میں حکومت واضح پالیسی بیان جاری کریں جس ڈپٹی سپیکر نے جعفر خان مندوخیل اور انجینئر زمرک خان کو ان سے اور وزیر داخلہ کو ان کے پاس بات چیت کیلئے بھیجا مگر آ ل پارٹیز کانفرنس نے موقف اختیار کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ہی بات چیت کرینگے جس پر ان سے بات چیت کیلئے جانے والے صوبائی وزراء اور مشتمل وفد واپس آگیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہا اگر ایوان فیصلہ کرلے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ہی ان سے مزاکرات کیلئے جائینگے تو میں جانے کیلئے تیار ہوں اسمبلی کے ارکان نے متفقہ فیصلہ کیا کہ وزیر اعلیٰ نہیں جائینگے آل پارٹیز کانفرنس میں شریک آفراد سے بات چیت کیلئے صرف کمیٹی کے ارکان بات چیت کیلئے جائینگے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط