دنیا میں ہر سال 50 کروڑ سے زائد افرادملیریا میں مبتلا ،10 لاکھ موت کا شکار ہو جاتے ہیں‘ رپورٹ

جمعرات 7 مئی 2015 15:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سال 2011 ء میں دو لاکھ پچاس ہزار افراد ملیریا میں مبتلا ہوئے جن میں سے کچھ ملیریا کی مہلک قسم کا بھی شکار ہوئے ، تقریباً دنیا کی نصف آبادی خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک ملیریا کے خطرے سے دوچار ہیں اورہر سال 500 ملین (50 کروڑ) سے زائد افرادملیریا میں مبتلا ہوتے ہیں اور ایک ملین یعنی 10 لاکھ افراد اس بخار کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین حکیم انقلاب طبی کونسل پاکستان پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری حکیم غلام فرید میر ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم ڈاکٹر محمد عابد شفیع ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم حامد رشید ڈوگر ، حکیم ڈاکٹر عاصم رفیق علی ، حکیم منیر احمد شکوری ، حکیم ظہیر عطاء ،حکیم سہیل شہزاد، محمدنعیم افضل میو ، طبیبہ رخسانہ یونس اور طبیبہ نادیہ فرزند نے ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تحقیقی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملیریا ایک متعدی بخار ہے جو ”انافلیس“ نامی مچھر کی مادہ کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے۔اس میں بخار چڑھنے سے پہلے طبیعت سست اور بوجھل ہوجاتی ہے۔بدن میں تھکن محسوس ہوتی ہے۔بار بار پیاس لگتی ہے۔شدید سردی لگتی ہے اور پیشاب کی رنگت ہلکی زرد رنگ کی ہوتی ہے پہلے پیشانی پھر تمام جسم گرم ہوجاتا ہے اس کے بعد بدن جلتا ہے اور چہرہ سرخ ہوجاتاہے۔

نبض کی رفتار تیز ہو جاتی ہے کرب و بے چینی اور قے و متلی ہوتی ہے گاہے ہذیان بھی ہوجاتا ہے ۔چند گھنٹوں بعد پسینہ آکر بخار اتر جاتا ہے۔جس کے بعد کمزوری ہوجاتی ہے۔بخار بار بار ایک دو دن کے وقفے سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ملیریا کی وجہ سے دوسری پیچیدگیاں بھی ہو سکتی ہیں اوربروقت اور مناسب علاج نہ ہونے سے مریض ہلاک بھی ہو سکتا ہے لہٰذا ملیریا سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملیریا سے محفوظ رہنے اور علاج کے لیے تلسی کے تازہ پتے10گرام ،سیاہ مرچ 3گرام دونوں کوباریک پیس کر چنے برابر گولیاں بنائیں۔صبح دوپہر شام ایک ایک گولی پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی