ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈز کا اجلاس،ڈینگی لاروا کے خاتمے کا عزم

ڈینگی لاروا کی تلفی اولین ترجیحی ہے ،اینٹی ڈینگی ٹیمیں انسدادی مہم مزید تیز کردیں‘ اے سی کینٹ راؤ امتیاز

جمعرات 7 مئی 2015 18:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) ڈینگی لاروا کی تلفی اولین ترجیح ہے کیونکہ موسم لاروا کی افزائش کیلئے انتہائی موزوں ہے، ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے حکومتی مشینری عوامی نمائندوں کی نگرانی میں تمام یونین کونسلز اور وارڈز میں پوری طرح متحرک اور پرعزم ہے، اینٹی ڈینگی ٹیمیں لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام ہائر رسک ایریاز میں بلا ناغہ سرویلنس اور ٹارگٹڈ سپرے و فوگنگ کی کارروائیاں مزیر تیز کردیں۔

یہ بات اے سی کینٹ راؤ امتیازاحمد نے ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن نعمان جمیل، ڈی ڈی او ہیلتھ کینٹ ڈاکٹر آصف اقبال، سینئر انٹالومالوجسٹ انعام الحق ، سکولز و کالج پرنسپلز،ڈی ایچ اے ، آرمی ایریاز، محکمہ صحت، تعلیم ، فشریز ، کوآپریٹو اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

راؤامتیاز احمدنے کہا کہ رواں سال میں بھی آغاز ہی سے ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور کنٹرول کرنے کے لئے مربوط لائحہ عمل اور مشترکہ کوششوں سے لاروے کو تلف کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالے سے موجودہ موسم اور ماحول انتہائی سازگار ہے تاہم تمام سطح پر بھرپور کوششوں کے ذریعے ابتداء سے ہی لاروے کی افزائش کا عمل روکنا نسبتاً آسان ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے شعور اجاگر کرنے اور حفاظتی تدابیر احتیار کرنے کے لئے آگاہی مہم جاری رکھیں ۔اجلاس کو رواں ہفتے کے دوران انسداد ڈینگی مہم کے لئے لاروا سرویلنس ، سپرے ، صفائی ستھرائی اور آگاہی مہم کے حوالے سے مختلف محکموں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اے سی کینٹ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی ریگولیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ داران افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے فوری ایف آئی آرز کا اندراج اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے ہرممکن طور پر بچا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی