دل کے مریضوں کی بڑھتی ہو ئی تعدادکے پیش نظرامراض مزید قلب کے مزید ہسپتال بنائے جائیں ‘ ناصر رمضان

وہاڑی ہسپتال میں کارڈیالوجی سینٹر کے ساتھ ساتھ وزیرآبادکارڈیالوجی ہسپتال بھی شروع کیا جائے‘ سیکرٹری اطلاعات (ق) لیگ لاہور

جمعہ 8 مئی 2015 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ دل کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر امراض قلب کے مزید ہسپتال بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے ،وزیراعلیٰ پنجاب وہاڑی ہسپتال میں کارڈیالوجی سینٹر کے افتتاح کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو بھی فوری طور پر شروع کریں جس کی عمارت بھی مکمل ہے ،چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے وزارت اعلیٰ کے وور میں امراض قلب کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اورگوجرانوالہ ڈویژن کے 6اضلاع کی عوام کے مطالبہ پر وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کے منصوبہ کا آغاز کیا اور اس کے لیے فنڈز بھی مختص کیے ان کے دور میں ہسپتال کی عمارت بھی مکمل ہوچکی تھی لیکن موجودہ حکمرانوں نے ان کی سیاسی مخالفت میں تاحال وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو شروع نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں غریب مریضوں کی عزت نفس مجروح ہورہی ہے اوور لوڈڈ رش کے باعث مریض بے ہوش اور وہیل چیئرز اور فرش پر بیٹھے اپنی موت کا انتظار کررہے ہیں ہسپتال میں غریب مریضوں کو ادویات بھی فراہم نہیں کی جارہیں۔انجیوگرافی کیلےء ڈیڑھ سال ، دل کے آپریشن کے لیے تین سال کا ٹائم جبکہ ویٹنگ لسٹ 5ہزا ر سے تجاوز کرگئی ہے۔

1994کے بعد تاحال پنجاب میں دل کا کوئی ہسپتال نہ بن سکا ۔وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ بھی حکمرانوں کی بے حسی کا شکار ہے جس کے باعث ارد گرد کے اضلاع کا رش بھی لاہور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال منصوبہ کو فوری طور پر شروع کریں تاکہ علاقہ کی عوام اس سے مستفید ہوسکیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں