کوئٹہ،ا لخدمت فاؤنڈیشن کی یتم بچوں کی کفالت پروگرام کے فنڈ ریزنگ کیلئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد

یتیم بچوں کی کفالت سیاسی نہیں معاشرتی مسئلہ ہے ہرطبقہ فکرکواس نیک کام میں اپنا کرداراداکرنا ہوگاجب تک خود اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیں گے باہر سے اس کام کیلئے کوئی نہیں آئیگا،ا مان اﷲ نوتیزئی ، حسن بانو کا خطاب

ہفتہ 9 مئی 2015 22:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) لخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یتم بچوں کی کفالت پروگرام کے فنڈ ریزنگ کیلئے کوئٹہ میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی میر سخی امان اﷲ نوتیزئی ، ممبر صوبائی اسمبلی حسن بانورخشانی ، الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر عبدالشکور ،جنرل سیکرٹری محمد شاہد خان ،صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی، جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر کاکڑ ، مخیر حضرات ،تاجر برادری اور علمائے کرام نے بھر پور شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرا مان اﷲ نوتیزئی ، حسن بانو رخشانی نے کہا کہ یتیموں ،بیواؤں ،پسماندہ اور مساکین کی مدد کرنے سے اﷲ اور اس کے بندے خوش ہوں گے جس سے اﷲ خوش ہوجائے وہی کامیاب انسان ہے ۔

(جاری ہے)

الخدمت کے کام قابل تقلید کام ہے ۔یتیم بچوں کی کفالت سیاسی نہیں معاشرتی مسئلہ ہے ہرطبقہ فکرکواس نیک کام میں اپنا کرداراداکرنا ہوگاجب تک خود اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیں گے باہر سے اس کام کیلئے کوئی نہیں آئیگااس موقع پر میرامان اﷲ نوتیزئی نے پانچ بچوں کی کفالت اور چاغی کے یتیم طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان کیاجبکہ ممبر صوبائی ا سمبلی حسن بانو رخشانی نے دولاکھ لاکھ روپے سکالرشپ کی مد میں دینے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر دیگر شرکاء کی جانب سے ستر کے قریب یتیم بچوں کی کفالت کااعلان کیا گیا عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت آرفن کیئرپروگرام کے تحت ہربچے کو ماہانہ 2500ہزارروپے جبکہ 30ہزارروپے سالانہ فراہم کیے جارہے ہیں جس میں ہزارروپے خوراک اور 1400 روپے اس کی تعلیم وتربیت ، اسٹیشنری ، کتب ،یونیفارم اوردیگر اشیاء کی فراہمی کے لیے دیے جاتے ہیں جبکہ انتظامی امور پر محض 100روپے خرچ ہوتے ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بچے جن کے ماں اورباپ دونوں اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ان کی کفالت اورپروش کے لیے عالمی طرز پر ’’آغوش ‘‘ قائم کیے جارہے ہیں یتیم بچوں کی کفالت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،مگر حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے،اﷲ کے فضل وکرم سے الخدمت قومی سطح پر یہ کام کررہی ہے اورہم یتیم بچوں کو نتہا نہیں چھوڑیں گے، خدمت کے اس نیک کام کو مزید آگے تک لے کرجائیں گے،ہم بلاتفریق معاشرے کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم معاشرے کے لوگوں کو احساس دلاناچاہتے ہیں کہ یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت اورپروش ہم سب کی ذمہ داری ہے، میڈیا اس سلسلے میں اہم کرداراداکرسکتا ہے بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم اورتربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ہر کلسٹرمیں ایک فیملی سپورٹ آفیسر ہے جو ان بچوں کی تعلیمی ، تربیتی اورمالی معاونت کا ذمہ دارہوتا ہے جبکہ ان بچوں کے لیے سہہ ماہی بنیادوں پر ایک تربیتی پروگرامات کا بھی انعقاد کیاجاتا ہے۔

ا نہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ یہ ایک سیاسی نہیں سماجی مسئلہ اس لیے کسی بھی تفریق سے بالا تر ہوکر معاشرے کے اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دی جائے اورنیکی کے اس کام میں الخدمت سے دست تعاون بڑھایاجائے ۔تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے رپورٹ ، آئندہ لائحہ عمل ومنصوبوں کی رپورٹ پیش کی قبل ازیں تقریب میں بچوں نے انتہائی دلنشیں انداز میں تلاوت قرآن، نعت رسول مقبول ؐ اورٹیبلو پیش کیے جسے حاضرین خوب سراہا

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی