حلقہ پونچھ عباسپور یونین کونسل تاہی سہڑھ کا علاقہ کائی کنوئیاں بنیادی سہولتوں سے محروم

سکول،سڑک ،پانی،صحت عامہ سمیت کوئی سہولت میسر نہیں‘عوام علاقہ میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے عوام علاقہ آج بھی پتھر دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،عوامی ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی

اتوار 10 مئی 2015 14:04

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) حلقہ پونچھ عباسپور یونین کونسل تاہی سہڑھ کا علاقہ کائی کنوئیاں بنیادی سہولتوں سے محروم،سکول،سڑک ،پانی،صحت عامہ سمیت کوئی سہولت میسر نہیں،عوام علاقہ میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے،حلقہ کے عوامی نمائندگان کی طرف سے مسلسل نظر اندازی،جلد نئے لائحہ عمل کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق کے مطابق یونین کونسل تاہی سہڑھ کے علاقے کائی کنوئیاں بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،سکول،سڑک ،پانی،صحت عامہ سمیت کوئی سہولت میسر نہیں،عوام علاقہ آج کے جدید دور میں بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک پرائمری سکول،تقریبا5 کلومیٹر لنک روڈ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی ، جو بارشوں کی نذر ہوکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

علاقے کے مکینوں سردار محمد صادق،اظہر اقبال،صوبیدار (ر) محمد سلیم،صوبیدار (ر) اختر حسین،سردار پنوں خان ,سردار محمد افسر،عمر حیات،شعور احمد،محمد حسین،سردار ایاز،سردار نعیم،ریحان احمد،ناصر حسین،پرویز اقبال، افتخار احمد،محمد قاسم،عمران احمد،کامران احمد، محمدآصف، اور دیگر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ سے نمائندگی کرنیوالے ممبر اسمبلی یاسین گلشن،امجد یوسف،سردار عبدلقیوم نیازی سے کئی بار وفود کی صورت میں ملاقاتیں کیں،انھوں نے ہمیشہ جھوٹی تسلیاں دیکر عوام علاقہ کی آنکھوں میں دھول ہی جھونکی،بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہر حکومت کا فرض ہے ،لیکن عوامی نمائندے صرف الیکشن کے دوران اس دور افتادہ علاقے میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے تشریف لاتے ہیں، گزشتہ الیکشن میں عوامی نمائندوں نے علاقہ کے لیے سڑک ،بجلی،پانی اور تعلیمی سہولیات دینے کے اعلانات کیے جن پر آج تک عملد ر آمد نہ ہوسکا،عوام علاقہ آج بھی پتھر دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ہم جلد نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،عوامی ایکشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،جو عوام علاقہ کے جملہ مسائل کے لیے آواز بلند کرے گی،سیاسی نمائندے آج تک اس دور افتادہ علاقے کے لیے کچھ کر سکے،حلقہ کا آخری گاؤں ہونے کے باعث ہمیشہ کی طرح نظر انداز کیا گیا،اپنے حقوق کے لیے جلد تحریک کا آغاز کریں گے،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،صدر ریاست اور وزیر اعظم آزادکشمیر عوام علاقہ کائی کنوئیاں کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں اور عوام علاقہ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط