لیبیا کی فوج کی ترک مال بردار جہاز پر گولہ باری،عملے کا ایک رکن ہلاک ،متعدد زخمی ،ترکی کی شدید مذمت

جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بحیرہ روم میں درنہ کے قریب واقع طبرق بندرگاہ کے قریب آ رہا تھا،ترک وزارت خارجہ

منگل 12 مئی 2015 17:36

طرابلس/ انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی وفادار فوجوں نے ساحل کے قریب ایک ترک بحری جہاز پر گولہ باری کی جس سے عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا،ترکی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیبیائی حکام سے احتجاج کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے فوجی ترجمان محمد حجازی نے بتایا کہ اتوار کو مال بردار جہاز کو مشرقی شہر درنہ آنے کی پابندی توڑنے سے منع کیا گیا جس کے بعد اسے ساحل سے دس میل دور نشانہ بنایا گیا۔

لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت نے کہا ہے کہ وہ درنہ آنے والے جہازوں کو نشانہ بنائے گی تاکہ وہاں موجود اسلامی عسکریت پسندوں تک رسد نہ پہنچنے پائے۔ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس جہاز پر اس وقت گولہ باری کی گئی جب وہ بحیرہ روم میں درنہ کے قریب واقع طبرق بندرگاہ کے قریب آ رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جب اس نے علاقہ چھوڑنے کی کوشش کی تو اس پر فضائی حملہ کیا گیا۔

’’ہم اس قابلِ نفرت حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں ایک شہری جہاز کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ انقرا نے لیبیا کے حکام سے اس پر احتجاج کیا ہے۔ترکی کے بیان کے مطابق ٹیونا 1 جہاز پر حملے میں عملے کا ایک رکن ہلاک جبکہ دیگر ارکان زخمی ہوئے ہیں۔بیان میں حملہ آوروں کی وضاحت نہیں کی گئی مگر کہا گیا ہے کہ جہاز سپین سے طبرق پلاسٹر بورڈ لے جا رہا تھا اور اپنی منزل سے 13 میل دور تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

شمالی افریقہ میں واقع تیل کے ذخائر رکھنے والے ملک لیبیا میں دو حریف حکومتیں اپنے وفادار مسلح گروہوں کی مدد سے ملک کے اقتدار اور اس کی بندرگاہوں پر قبضے کی جنگ میں مصروف ہیں۔ چار سال قبل باغیوں نے معمر قذافی کی حکومت کا تختہ پلٹ دیا تھا جس کے بعد سے ملک انتشار کا شکار ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی