ظالم حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور معاشی دہشت گردی نے نرسز کو ذہنی مریض بنا دیا ہے‘ فرح ناز

مقدس پیشہ سے وابستہ حوا کی بیٹیوں کے مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی‘القرآن ویمن لیگ کا مشاورتی اجلاس

منگل 12 مئی 2015 19:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نرسنگ میڈیکل کے شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،تیمارداری اور مریضوں کا خیال رکھنا محض ایک نوکری نہیں بلکہ بہت بڑا کار خیر ہے،(ن) لیگ کی حکومت نے اپنے حقوق کیلئے نکلنے والی قوم کی خدمت کرنے والی بیٹیوں پر کئی بار لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد کیا ،بیما ر وں کی مسیحائی کرنے والی نرسوں پر تشدد نے ثابت کر دیا ہے کہ اب ملک کے حالات لُٹیروں کو اقتدار کے ایوانوں سے دور کرنے کا تقاضا کر رہے ہیں۔

موجودہ حکمرانوں نے قوم کی بیٹیوں کو لاہور کی سڑکوں پر رلایا ۔فرح ناز نے کہا کہ نرسوں کے جائز احتجاج سے لے کر آج تک قاتل حکمرانوں کی بے حسی،ہٹ دھرمی قابل شرم ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے نرسوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی بجائے ان پر لاٹھی چارج اور تشدد کیا۔ظالم حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور معاشی دہشت گردی نے نرسز کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔مسیحائی کرنے والی نرسز کا فرعون حکمران استحصال کر رہے ہیں ۔

ہماری ان بہنوں کی طرح جب ساری عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے تو انقلاب ضرور آئیگا،شیطانی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی اور پھر کسی کو بھی اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نہ آنا پڑے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نرسوں کے جائز مطالبات کو فی الفور مانا جائے ،مقدس پیشہ سے وابستہ حوا کی بیٹیوں کے مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی۔منہاج القرآن ویمن لیگ نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ان بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

فرح ناز نے کہا کہ مقدس پیشہ سے وابستہ نرسوں کو کم تنخواہ،ضروریات زندگی کی عدم سہولیات،پک اینڈ ڈراپ کی سہولت،جاب سیکیورٹی کی عدم دستیابی اور دوران ڈیوٹی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔نرس کیلئے سسٹر کا لفظ اس لئے استعمال کیا جاتا ہے کہ ان کی عزت و تکریم میں اضافہ کیا جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط