ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات نے پان مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات قبضہ میں لے لیں

ٹاسک فورس نے ڈیڑھ ماہ میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ادویات قبضہ میں لی ہیں‘خواجہ عمران نذیر

منگل 12 مئی 2015 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی و غیر معیاری ادویات نے پان مارکیٹ نئی انارکلی میں چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی جعلی اور غیرملکی برانڈ کی مقامی طور پر تیارکردہ ادویات قبضہ میں لے کر تین گودام سربمہر کر دیئے۔یہ بات ٹاسک فورس برائے جعلی ادویات کے وائس چیئرمین خواجہ عمران نذیر نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویزاور شوکت وہاب ڈرگ انسپکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران لاہور‘ فیصل آباد‘ اوکاڑہ‘ چنیوٹ اور دیگر شہروں میں چھاپے مار کر ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی جعلی وغیر معیاری ادویات برامد کر کے 95مقدمات درج کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات ہیں کہ چھوٹے ملازم یا لیبر کے خلاف کارروائی کے بجائے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری یا فرم کے مالکان کو گرفتار کر کے کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر جعلی ادویات کے کاروبار کے خاتمہ کے لئے سرجیکل آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور صوبے میں 2ٹاسک فورسز قائم کر دی گئی ہیں جبکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو سخت سزادلوانے اور اسے ناقابل ضمانت جرم قرار دلوانے کے لئے محکمہ قانون اور پراسیکیوشن سے مشاورت کے بعد قانون سازی کا عمل جاری ہے اور ترمیم شدہ مسودہ قانون تیار کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت جوادرفیق ملک نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جعلی و غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کے کاروبار کے خاتمے اور ڈرگز سے متعلق دیگر معاملات سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے پنجاب میں الگ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے نتائج کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے DTLs کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے جس کے لئے انٹرنیشنل معیار کے ادارے آگے آ رہے ہیں۔

سیکرٹری صحت نے واضح کیا کہ اگر کسی علاقے میں جعلی ادویات کے کاروبار کے بارے میں کسی دیگر ایجنسی سے اطلاع ملی اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹر نے اس بارے میں بروقت معلومات فراہم نہ کیں تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے جعلی و غیرمعیاری ادویات کے کاروبار کو ہرصورت ختم کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی