خیبر پختونخواہ حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے چینی پربرامد ی سبسڈی دینے سے انکار کر دیا ، جس سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں رکنے کے علاوہ 21 لاکھ افراد غیر محفوظ اور صوبہ کی تمام شوگر ملوں کی بندش کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے

پاکستان بزنس اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین کا بیان

بدھ 13 مئی 2015 16:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)پاکستان بزنس اینڈ انٹلیکچولز فورم (پی بی آئی ایف) کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے چینی پربرامد ی سبسڈی دینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں رکنے کے علاوہ اکیس لاکھ افراد غیر محفوظ اور صوبہ کی تمام شوگر ملوں کی بندش کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

چینی کی سرپلس پیداوار کی برامد یقینی بنانے کیلئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ سال24 دسمبر کو ساڑھے چھ لاکھ ٹن برامدکی اجازت دی تھی۔ پاکستان میں چینی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ سے زیادہ ہونے کے سبب دیگر برامدکنندہ ممالک سے مسابقت کیلئے دس روپے فی کلو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا جس میں سے نصف مرکزی حکومت اور نصف صوبائی حکومتوں نے ادا کرنا تھے۔

(جاری ہے)

سندھ اور پنجاب ن کی حکومتوں نے ای سی سی کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے چینی کی برامد پر سبسڈی دینا شروع کر دی جس سے دونوں صوبوں نے چار لاکھ ٹن اضافی چینی برامد کرڈالی جبکہ خیبر پختونخواہ نے سبسڈی دینے سے انکار کر دیا جس سے اس صوبہ سے سرپلس پیداوار کی برامداور دو لاکھ اسی ہزار کاشتکاروں کو ادائیگیاں رک گئیں۔ گنے کے کاشتکاروں کی آمدنی پر بیس لاکھ افراد کا انحصار ہے جبکہ شوگر ملز کے دیوالیہ ہونے کا امکان ہے جس میں اربوں کی سرمایہ کاری ،دس ہزار سے زیادہ کل وقتی اورپچیس ہزار سے زیادہ جز وقتی افراد ملازم ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے شوگر مل مالکان بینکوں سے قرض لینے میں حد پوری کر چکی ہیں جو پیداوار کا اسی فیصد ہوتی ہے اسلئے اگر انھیں ای سی سی کے فیصلہ کے مطابق سبسڈی نہ دی گئی تو نہ صرف اربوں روپے کا سرپلس سٹاک ضائع ہو جائے گا بلکہ ملیں بھی دیوالیہ ہو جائینگی جس سے بے روزگاری میں اضافہ اور حکومت کی آمدنی میں کمی ہو گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط