فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکم پر زرعی ادویات تیار کرنے والی کمپنی”فوربرادرز“ کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکم پر زرعی ادویات تیار کرنے والی کمپنی”فوربرادرز“ کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی کے ذمہ مالی سال2012,13 کی مد میں2کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس واجد الاد چلا آرہاہے ۔ اکاؤنٹ منجمد کیے جانے کی کارروائی ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے ذریعے عمل میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ فوربرادرز وہ کمپنی ہے جس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کو پہلی مرتبہ ڈینگی سپرے سپلائی کیا تھا۔

Your Thoughts and Comments