بند کریں
صحت صحت کی خبریںمحکمہ صحت کی موسم برسات کے دوران ملیریا ، اسہا ل ، پیٹ کے امراض کے خطرہ کے پیش نظر حفاظتی تدا ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 07/06/2015 - 14:24:19 وقت اشاعت: 07/06/2015 - 14:24:19 وقت اشاعت: 07/06/2015 - 14:22:46 وقت اشاعت: 07/06/2015 - 14:22:46 وقت اشاعت: 05/06/2015 - 16:23:36 وقت اشاعت: 05/06/2015 - 15:24:06 وقت اشاعت: 05/06/2015 - 14:48:21 وقت اشاعت: 05/06/2015 - 14:15:52 وقت اشاعت: 04/06/2015 - 16:47:18 وقت اشاعت: 04/06/2015 - 16:45:24 وقت اشاعت: 04/06/2015 - 14:43:49

محکمہ صحت کی موسم برسات کے دوران ملیریا ، اسہا ل ، پیٹ کے امراض کے خطرہ کے پیش نظر حفاظتی تدا بیر پر عملدرآمد کی ہدایت

فیصل آباد ۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء)محکمہ صحت نے آمدہ موسم برسات کے دوران ملیریا، اسہال ، پیٹ کے امراض کے پھیلاؤ کے خطرہ کے پیش نظر عوام الناس کو حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے اور وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے پانی کو ابال کر استعمال کرنے سمیت پانی شفاف کرنے کی خصوصی گولیاں استعمال کرنے، خوراک کو مکھیوں اور گرد و غبار سے ڈھانپ کر رکھنے اور تازہ پکا ہوا کھانا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ کھانا کھانے، پکانے ، لیٹرین کے استعمال کے بعد ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئے جائیں۔ انہوں نے رات کو مچھر بھگا نے کیلئے میٹ لگانے اور دستوں یا اسہال کے دوران او آر ایس ملا پانی استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی پانی میں نہانے سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو سانپ ڈس لے تو سانپ کے کاٹے کی جگہ پر سے دو تین انچ اوپر اور نیچے والی جگہوں کو باندھ دیا جائے اور مریض کو جلد از جلد ہسپتال پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ احتیاط میں ہی زندگی اور صحت ہے ۔

05/06/2015 - 15:24:06 :وقت اشاعت