دنیا بھر کی حکومتیں تمباکو پر مزید محصولات عائد کریں، عالمی ادارہ صحت

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)عالمی ادارہ صحت نے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں تمباکو مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کریں تاکہ تمباکو نوشی کو شکست دی جا سکے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ’تمباکو نوشی کی عالمی متعدی بیماری 2015‘ نامی رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ تمباکو پر مزید ٹیکس عائد کر کے ایک طرف تو تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کی جائے اور دوسری جانب حاصل ہونے والے سرمایے کو صحت کے شعبے میں خرچ کیا جائے۔ اس رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ سگریٹ کی فی ڈبیا قیمت کا 75 فیصد ٹیکس ہونا چاہیے۔

Your Thoughts and Comments