پھیپھڑوں کا کینسر، عالمی ادارہ صحت کی دنیا کے تمام ممالک سے سگریٹ مہنگے کرنے کی اپیل

بدھ 8 جولائی 2015 16:06

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء)عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ سگریٹوں اور تمباکو کی دیگر مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافہ کریں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ تمباکو پر ٹیکسوں میں اضافے سے اس کی مصنوعات کا استعمال مہنگا ہو جاتا ہے جو اس کے بقول لوگوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کا سب سے موثر اور کم لاگت والا طریقہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے غیرمتعدی امراض کی روک تھام کے محکمہ کے ڈائریکٹر ڈگلس بیچر کہتے ہیں کہ چین اور فرانس سے آنے والے شواہد سے پتا چلتا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات کی زیادہ قیمتوں سے تمباکو نوشی اور اس سے متعلق بیماریوں مثلا پھیپھڑوں کے سرطان سے ہونے والی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔درمیانی آمدن رکھنے والے ملک ترکی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ تمباکو پر ٹیکس میں 50 فیصد اضافے سے 2009اور 2014کے درمیان ملک میں تمباکو نوشی میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال ساٹھ لاکھ افراد تمباکو نوشی سے متعلق امراض کا شکار ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ان کی اکثریت ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا اندازہ ہے کہ اگر اس سلسلے میں ٹھوس اقدام نہ کیے گئے تو 2030تک تمباکو سے ہونے والی اموات کی سالانہ تعداد 80 لاکھ ہو جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط