جنرل ہسپتال میں عید کی چھٹیوں کے دوران 9ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج

منگل 21 جولائی 2015 17:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد انسانیت کی خدمت کرکے بلاشبہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ نیک نیتی سے فرائض سرانجام دینے کے لیے سیدھا اور سچا راستہ اپنائے رکھیں۔ ہمیں اپنے ذاتی مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی خدمت کو اپنا نصب العین بنانا چاہیے۔

گذشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کی (17تا 21جولائی ) چھٹیوں کے دوران لاہور جنرل ہسپتال میں تقریبا 9ہزار سے زائد مریض آئے جنہیں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق صرف ایک روپے کی پرچی کے عوض سی ٹی سکین، آپریشن کا سامان، جان بچانے والی مہنگی ادویات سمیت دیگر طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو مخیر حضرات کے تعاون سے تینوں وقت سپیشل کھانا بھی مہیا کیا گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر خالد محمود نے عید کے ایام میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات اور جذبہ ایثار کو سراہا اور کہا کہ عام دنوں میں بھی ہمیں مریضوں کی اسی جذبہ کے ساتھ خدمت کرتے رہنا چاہیے۔ان خدمات کا صلہ ہمیں صرف تنخواہوں کی صورت میں ہی نہیں بلکہ اللہ تعالی سے بھی اجر ملے گا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے مزید کہا کہ سرکاری تعطیلات میں بیرون ملک جانے والے افراد کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے اور سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے علاوہ ڈینگی کاوٴنٹر پر مامور ملازمین الرٹ رہے نیز گردوں کے مریضوں کی سہولت کے لیے ڈائیلسز سینٹر بھی حسب معمول کام کرتا رہا۔

پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ ایل جی ایچ میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات 24گھنٹے یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کئی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی ہے جن پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا اور اس اقدام سے جنرل ہسپتال کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی واضح طور پر نظر آئے گی۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کی انتظامی ڈاکٹروں تک آسان رسائی کے لیے اوپن ڈور پالیسی کو فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم ایس کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد، اے ایم ایس ڈاکٹر امتیاز چٹھہ، ڈاکٹر جنید مرزا، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر منور علی سمیت دیگر انتظامی ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط