پمز کے شعبہ گائنی میں غریب لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 25 جولائی 2015 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز(پمز)میں انتظامیہ نے غریب مریضوں کا لوٹنے نیا طریقہ اپنا لیا،روزانہ لاکھوں روپے بٹور نے لگے،پمز کے شعبہ گائنالوجسٹ میں ڈسپنسری نہ ہونے کی وجہ سے بیرون شہر سے آئے ہوئے شہری ذلیل و خوار ،1000 کی دوائی 3000 لینے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں مریضوں کو لوٹنے کیلئے نیا طریقہ اپنا لیا گیا ہے ،پمز ہسپتال میں صرف ایک میڈیکل ڈسپنسری موجود ہے جبکہ پمز کے شعبہ گائنالوجسٹ کی ایمر جنسی وارڈ میں کوئی میڈیکل ڈسپنسری موجود نہیں ہے اور مریضوں کے رشتہ داروں کو 30 منٹ کی دوری پر واقعہ ہے ڈسپنسری جانا پڑتا ہے جو کہ ایمر جنسی کی صورت میں دوسرے شہروں سے آئے ہوئے مریضوں کومعلومات نہ ہونے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہونا پڑتاہے،انتظامیہ کی ملی بھگت سے مختلف ٹولیوں میں موجود افراد شعبہ گائنالوجسٹ میں کمپنیوں کی ادویات مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں،ڈلیوری کے کیسوں میں جو عام ڈسپنسری سے ایک ہزار روپے کی دوائی 3000 روپے میں فروخت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایمر جنسی وارڈ میں روزانہ 50 سے 60 ڈیلوری کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اس طرح ٹولیوں کی شکل میں مہنگے داموں دوائیاں بیچنے والے ماہانہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں جو کہ غریب عوام کی جیبوں سے بوجھ ہے جس میں ایک مخصوص حصہ پمز انتظامیہ کو بھی دیا جاتا ہے،دوسری جانب شعبہ( گائنی) میں نرسوں نے مٹھائی کے نام پر غریب عوام سے روزانہ ہزاروں روپے لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔

بچے کی پیدائش پر5 سے7 نرسیں بچے کے والدین کے گرد جمع ہو جاتی ہیں اوران سے مٹھائی کے نام پر فی کس500 روپے وصول کرتی ہیں جوروزانہ ہزاروں کما کر جاتی ہیں،کم پیسے دینے یا نہ دینے کی صورت میں اس مریض کا خیال نہیں رکھا جاتااور اسے بے یارومدد گار چھوڑ دیا جاتاہے،سٹریچر اور ویل چیئر کی طلب پر بھی پیسے بٹورے جاتے ہیں،شعبہ (گائنی)ایک نرس جو (خالہ ) کے نام سے مشہور ہے جو کہ و یل چیئر اور سٹریچر پیسے لیکر فراہم کرتی ہیں۔

مریضوں نے وزارت کیڈ ،ضلعی انتظامیہ اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پمز کے اندر ان گروہوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور اس میں شامل انتظامیہ کے ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے برطرف کیا جائے اورشعبہ (گائنی ) فوری طور پر ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط